سری محکوٹا میں:"مركز القره داغی" کا افتتاح. ملائیشیا میں علمی اور فکری ورثے کو فروغ دینے کی کوشش
سری محکوٹا، ریاست سیلانگور میں "مركز القره داغی" کا افتتاح کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی علمی اور فکری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ایک علمی لیکچر سے ہوا، جس میں "الارتقاء من مقاصد الشريعة إلى المنظومة المقاصدية" کے مطالعے پر گفتگو کی گئی۔ یہ کتاب شیخ ڈاکٹر علی القره داغی،صدر عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز ، کی نمایاں تصنیف ہے۔
شیخ فواز فاضل، جو ملائیشیا میں اتحاد کے نائب صدر ہیں، انہوں نے کتاب کی منتخب حصے پیش کیے اور اس کے علمی پیغام کو وضاحت کے ساتھ حاضرین کے سامنے پیش کیا۔
شیخ علی القره داغی نے آن لائن افتتاحی خطاب کیا، جس میں انہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور مرکز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز مسلم علماء کے علمی اور فکری ورثے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
"مركز القره داغي" کا مقصد شیخ القره داغی کے علمی ورثے اور مسلم علماء کی تعلیمات کو عام کرنا ہے، تاکہ معاشرے میں شرعی اور علمی فہم کو مزید گہرا کیا جا سکے۔
یہ مرکز ماہانہ بنیادوں پر مختلف علمی سرگرمیاں منعقد کرے گا، جو افراد کی زندگیوں میں علم کے کردار کو تقویت دینے میں معاون ہوں گی۔
افتتاح کے دوران حاضرین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے منصوبے علم کو فروغ دینے اور شرعی و فکری علوم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔