آزاد شامی عوام کے لیے اپنے حقوق حاصل کرنے اور اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے: عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز. (بیان)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
"اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ نہ کرو" (آل عمران: 103)
عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز عربی، اسلامی اور انسانی دنیا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور انہیں ان کی 13 سالہ طویل مصیبت سے نجات دلائیں۔
اتحاد شامی عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آپس میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں اور ایک ایسی حکومت تشکیل دیں جو تمام فرقوں اور گروہوں کو بغیر کسی نسلی، مذہبی یا فرقہ وارانہ تفریق کے ساتھ جوڑے۔
اتحاد عالمی ، بین الاقوامی اور انسانی تنظیموں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس مظلوم شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں جو دہائیوں سے ظلم و استبداد کا شکار ہے۔ انہیں بچانے، اور ایک منصفانہ حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کے لیے تعاون کریں جو اس عظیم شامی قوم کو دوبارہ امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔
اسی موقع پر، اتحاد آزاد شامی عوام اور بابرکت انقلاب کے تمام شرکاء سے بھی ایمان اور امید سے بھرپور ایک اپیل کرتا ہے کہ وہ اتحاد اور صف بندی کے ساتھ ظلم اور استبداد کے خلاف کھڑے ہوں، جس نے ملک کو برباد کر دیا اور عوام کو ہلاک کر دیا۔
موجودہ حالات شامی عوام سے یہ تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام گروہی ، نسلی اور قبائلی اختلافات کو ختم کریں اور ایک بغیر کسی تفریق یا تعصب کے جو قومی اتحاد کو نقصان پہنچائے۔مضبوط دیوار کی مانند متحد ہو کر کام کریں،
اتحاد ہی وہ سب سے مضبوط راستہ ہے جس سے اس ظالمانہ نظام کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جس نے شامی عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا، معصوم جانیں لی، لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا، خاندانوں کو جدا کر دیا اور اب بھی ظلم کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ تاریخی لمحہ شامی عوام کے لیے اتحاد، بھائی چارے اور مدد کو فروغ دینے اور ایک منصفانہ، محفوظ، مستحکم اور خوشحال ریاست کے قیام کے لیے ایک عظیم موقع فراہم کرتا ہے۔
شام کے استحکام اور خوشحالی کی واپسی اتحاد سے ہی شروع ہوتی ہے، کیونکہ اتحاد میں طاقت ہے اور انتشار تفرقہ کمزوری اور زوال کا باعث بنتا ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شام کو اقوام عالم میں اس کی جگہ دوبارہ عطا فرمائے، اور اس میں امن و امان عام کرے۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"بے شک اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا وہ ایک مضبوط دیوار ہیں" (الصف: 4)
"اور آپس میں جھگڑا نہ کرو ورنہ تم ناکام ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی" (الأنفال: 46)
بدھ: 3 جمادی الثانی 1446ھ
مطابق: 4 دسمبر 2024ء
ڈاکٹر علی محمد الصلابی
(سیکریٹری جنرل)
پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین القره داغی
(صدر)