بحث وتحقیق

تفصیلات

لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ نارملازئیزیشن کی کوششوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے

لیبیا میں اسرائیل کے ساتھ نارملازئیزیشن کی کوششوں کے خلاف ملک گیر مظاہرے


لیبیا کی حکومت کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے جوڑ توڑ کرنے کی خفیہ اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد عوام نے سخت احتجاج شروع کیا ہے۔

دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقے تاجورہ اور مصراتہ شہر میں درجنوں مقامات پر لیبیائی باشندوں نے حکومت کی سابق وزیر خارجہ نجلہ المنقوش کے بعد قومی اتحاد کی حکومت اور قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ منقوش نے اعتراف کی اہے کہ ان کی اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے دسمبر 2023 میں روم میں ملاقات کا اہتمام ان کی حکومت نے کیا تھا۔

تاجورہ کے علاقے میں متعدد مظاہرے میں دارالحکومت طرابلس کی طرف جانے والے مرکزی راستے کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تال میل بڑھانے کی خفیہ سازشوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ خفیہ طو ر پر تعلقات استوار کرنے کی کوششوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے نارملازئزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

گذشتہ ہفتے المنقوش کے بیانات کے بعد طرابلس اور مصراتہ میں درجنوں شہریوں نے مظاہرے کیے تاہم حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، قومی اتحاد کی عبوری حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ نے اپنے مخالفین پر نوجوانوں کا استحصال کرنے ا لزام عاید کیا۔

الدبیہ نے جمعہ کی شام میسورتا شہر میں نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ "مقامی قوتیں ملک کی تعمیر کرنے والے نوجوانوں کو دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہیں۔ آپ نے دیکھا ہے کہ کچھ نوجوانوں کو پیسے دے کر ان کا استحصال کیا جاتا ہے۔

لمنقوش نے الجزیرہ 360 کے ساتھ ایک انٹرویو میں گذشتہ پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کو؂ہن کے ساتھ ملاقات کی تھی مگر ملاقات کا اہتمام ان کی حکومت نے کیا تھا۔

میٹنگ کے مواد کے بارے میں المنقوش نے وضاحت کی کہ یہ "لیبیا کے وسائل سے متعلق سکیورٹی اور اسٹریٹجک نوعیت کی ملاقات تھی "۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی اس ملاقات کا تعلق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا تھا۔




منسلکات

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں