بحث وتحقیق

تفصیلات

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کا قطرکے ممتاز علماء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اقدام. اتحاد کے نئے مرکز کے مختلف احصوں کو اکابر کے ناموں سے معنون کیا گیا.

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کا قطرکے ممتاز علماء کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اقدام. اتحاد کے نئے مرکز کے مختلف احصوں کو اکابر کے ناموں سے معنون کیا گیا. 


عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ ڈاکٹر علی القره داغی نے، اپنے ہمراہ اتحاد کے سیکریٹری جنرل محترم شیخ ڈاکٹر علی بن محمد الصلابی، مالیاتی امور کے نگران محترم شیخ ڈاکٹر سلطان الہاشمی، اور قطر میں اتحاد کے شعبے کے ڈائریکٹر محترم شیخ ڈاکٹر محمد الیافعی کے ساتھ، پیر 20 جنوری کو اتحاد کے نئے مرکز میں قطر کے مرحوم علماء کے خاندانوں کے نمائندوں کا استقبال کیا۔


اس ملاقات میں کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں قطر یونیورسٹی کے کلیہ شریعہ کے ڈین ڈاکٹر ابراہیم، مرحوم شیخ عبداللہ الانصاری کے صاحبزادے، مرحوم علامہ شیخ یوسف القرضاوی کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد، اور مرحوم شیخ عبداللہ بن زید آل محمود کے صاحبزادے عبدالعزیز اور عبداللطیف شامل تھے۔


اس ملاقات کا مقصد اتحاد کے نئے مرکز کا تعارف کروانا، اس کے مختلف حصوں اور کاموں کا جائزہ لینا، اور ان ہالز کی رونمائی کرنا تھا جو قطر کے محترم علماء کے ناموں سے منسوب کی گئی ہیں، تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے۔


یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نیا مرکز قطر کے امیر، محترم شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کی عنایت سے اور وزیرِ اعظم کی منظوری سے قائم کیا گیا۔


قطری علماء کے عظیم ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے، اتحاد نے اپنے نئے مرکز میں ان کے نام سے مختلف ہالز مختص کیے ہیں، جنہیں ان ممتاز علماء کے ناموں سے معنون کیا گیا ہے جنہوں نے علمی اور فکری میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں:

مندرجہ ذیل علماء کے نام سے مختلف حصوں کو معنون کیا گیا 


1. شیخ مؤسس جاسم بن محمد آل ثانی (رحمہ اللہ) کے نام پر ہال۔



2. فضیلۃ الشیخ یوسف عبداللہ القرضاوی (رحمہ اللہ) کے نام پر ہال۔



3. فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن زید آل محمود (رحمہ اللہ) کے نام پر ہال۔



4. فضیلۃ الشیخ احمد بن حجر آل بوطامی البنعلی (رحمہ اللہ) کے نام پر ہال۔



5. فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن ابراہیم الأنصاری (رحمہ اللہ) کے نام پر ہال۔




اس اقدام کا مقصد مرحوم علماء کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو ان کے علمی ورثے سے جوڑنا ہے، تاکہ ان کے نام اور اقدار کو زندہ رکھا جا سکے۔


اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ ہالز ان علماء کے علم اور دعوت کے میدان میں کردار کے لیے شایانِ شان خراج عقیدت ہے اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کا علم لوگوں کے درمیان جاری رہے، جو اتحاد کے تہذیبی مشن کا حصہ ہے۔


ماخذ: الاتحاد





منسلکات

التالي
امریکی صدور کی سیکولرازم اور مسلم ممالک کے صدور کی سیکولرازم میں زمین آسمان کا فرق!!!
السابق
"مزاحمتی تحریک کا عزم تاریخی فتح کو مضبوط کرتا ہے اور مظلوم قوموں میں امید کو زندہ کرتا ہے"عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے سیکریٹری جنرل کا بیان:

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں