ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔آج جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا مین امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے پاکستان پرعز م ہے۔پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں خطرات سے بچنے کےلیے اسٹرٹیجک معاہدہ کی پیشکش اہم ہے۔24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکیے تھے۔