بحث وتحقیق

تفصیلات

پاکستان، دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی

پاکستانی میڈیا کے مطابق صادق آباد  شہر  کے جوار میں  دریائے سندھ میں 100 باراتیوں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دریائے سندھ میں ایک کشتی کے ذریعے تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد   ڈوب گئے ۔    دریا سے   تاحال 19 لاشیں نکالی جا سکی ہیں۔

علاقے کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق  کی ہے اس  حادثے میں اب تک 19 افراد کی لاشیں  بازیاب ہوئی ہیں جو کہ ساری   خواتین ہیں،  باراتیوں کے سوار ہونے والی کشتی  پر خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد  موجود تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ  المیہ  گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔  آیا، دریائے میں  ریسکیو آپریشن جاری ہے،  جبکہ حادثے کے بعد زیادہ تر  مسافروں  کو مقامی افراد نے زندہ بچالیا  ہے۔


: ٹیگز



السابق
استاد نظام الدین عبدالحمید الشیخ بزینی کی وفات حسرت آیات پر اتحاد کا اظہار افسوس  جوکہ عراق کے معروف ومشہور داعیوں میں سے تھے 

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں