بحث وتحقیق

تفصیلات

ناانصافی اور جارحیت کے خلاف غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا شرعی فریضہ،واقعی ضرورت اور ایک انسانی ذمہ داری ہے.: اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز

ناانصافی اور جارحیت کے خلاف غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا  شرعی فریضہ،واقعی ضرورت اور ایک انسانی ذمہ داری ہے.: اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز 

 

اعلامیہ کا متن:

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے فلسطین بالخصوص غزہ کے انتہائی خطرناک حالات کے تناظر میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے ایک فوری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجائیں ، غزہ میں مظلوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ تمام سیاسی اور میڈیا ذرائع سے اس بدترین ناانصافی کے خلاف آواز بلند  کریں، اوراس مقصد کے لیے ملت اسلامیہ کی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور ملت کے تمام اداروں کو متحرک اور متحد کیا جائے .. یونین کے ذمہ داروں نے ملت اسلامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :

 

اے مسلمانو! قابض اسرائیل کے اس جرم کے اثرات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور اس سے ایک عظیم انسانی تباہی کے خطرات سروں پر منڈلا رہے ہیں . ان حالات میں شریعت کا  یہ تقاضا  ہے کہ ہم ناانصافی اور جارحیت کے مقابلے میں متحد ہو کرجھوٹ اور بہتان پر مبنی، دشمن کے دعوؤں اور الزامات کی تردید کریں۔  اور فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے ممالک کے لوگوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کو غزہ میں اپنے بھائیوں کی ہر طرح سے حمایت کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔

 

فلسطینی عوام کی ان کے منصفانہ مقاصد کی حمایت کرنا، محاصرہ ختم کرنا اور غزہ کے باشندگان کے خلاف ناجائز جنگ کو روکنا ایسا فریضہ نہیں ہے جس کا تعلق محض صحت مند انسانی جذبوں سے ہو ، بلکہ یہ ایک قطعی اور لازمی مذہبی ذمہ داری اور مقدس فریضہ ہے۔  ۔

 

 ہم اس بات کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ یہ مبارک کوششیں خدا کی طرف سے فتح اور عدل وانصاف کی فتح کے قریب ہونے کا سبب ہوں گی، ہم اس بات کا اعلان بھی کرتے ہیں کہ یہ ان عظیم کاموں میں سے ہیں جو ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب کرتے ہیں، اور رب العالمین خوشنودی اور اجر عظیم کا مستحق بناتے ہیں  ۔

 

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ..] (سورة الأنفال: 72) [.. اور اگر وہ تم سے دین میں مدد طلب کریں تو مدد کرنا تم پر فرض ہے..] 

جمعہ: 20 شعبان 1445ھ

 

مطابق: 1 مارچ 2024ء

 

شیخ ڈاکٹر علی محمد الصلابی

 

سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

 


: ٹیگز



السابق
اتحادِ عالمی کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے الجزائر کی مسجد کے رئیس وزیر محمد المامون القاسمی الحسنی کو "یونین شیلڈ" پیش کی

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں