بحث وتحقیق

تفصیلات

مسجد حرام کے راستے عربی خطاطی سے مزین دیواریں

مسجد حرام کے راستے عربی خطاطی سے مزین دیواریں
مکہ مکرمہ کی سڑکوں پر روشن رنگوں میں عربی خطاطی سے مزین دیواروں نے شاندار جمالیاتی ذوق پیدا کر دیا ہے۔ عربی خطاطی کے فن کی مختلف شکلوں اور نمونوں کے ساتھ ان دیواروں نے زائرین کی زبردست توجہ حاصل کرلی ۔

ہولی کیپیٹل سیکریٹریٹ نے مکہ مکرمہ میں محبس الجن میں کنگ عبدالعزیز سٹریٹ پر دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بنا ڈالی ہے۔ رنگ و حروف سے تخلیق کردہ فن سے آراستہ یہ دیوار مقدس ترین مقام مسجد حرام کی طرف جاتی ہے۔ کنگ عبد العزیز سٹریٹ وہ خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہے جو لوگوں کے ورثہ، نظریات، تاریخ اور ثقافتی پیغام کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔دیوار وں پر ایک جمالیاتی پیغام ہے جو اچھے ذوق والی نظروں کو اپنی طرف مائل کر لیتا ہے۔ یہ دیواریں دستاویزی کاموں میں سے ایک کام کی نمائندگی کرتی ہیں جو خوشبو دار ماضی اور اصلیت سے متعلق ہیں۔ یہ ماضی کے تمام معانی کی حالت میں بات کر رہی ہیں ۔

یاد رہے دیوار آرٹ کو انسانی فن کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کی نشاندہی دنیا بھر کی قدیم ترین انسانی بستیوں میں غار کی پینٹنگز سے ہوتی ہے۔ قبل از تاریخ دور میں بھی دیواروں پر فن کا اظہار کیا جاتا تھا۔ قدیم انسانوں کی جانب سے دیواروں پر خاکہ کو مجسم کیا گیا تھا۔ تاریخ میں دیواروں پر ڈیزائن ہی اولین انسانی فنون میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔
عربی خطاطی عرب اور اسلامی تہذیب کے اہم ترین مظاہر میں سے ایک ہے۔ عربی خطاطی کی بڑی وابستگی قرآن کریم سے بھی ہے۔ عربی خطاطی سب سے اہم تحریری اور بصری فنون میں سے ایک ہے.


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں