بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی قرآن کریم کے نذر آتش کرنے کے جرم کی شدید مذمت کرتا ہے اور ملت اسلامیہ سے اپنے مقدسات کے دفاع کا مطالبہ کرتا ہے (بیان)

اتحادِ عالمی قرآن کریم کے نذر آتش کرنے کے جرم کی شدید مذمت کرتا ہے اور ملت اسلامیہ سے اپنے مقدسات کے دفاع کا مطالبہ کرتا ہے (بیان)

مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم 
سویڈش حکومت کی منظوری سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے جرم کی پرزور مذمت کرتے ہیں،
اس بیان میں اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فیصلہ کن موقف اختیار کریں اور اسلامی قوم کے مقدسات کا دفاع کریں، جن میں قرآن کریم سب سے بڑا ہے، اتحاد عالمی مسلم ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سویڈن کے سفیروں کو طلب کرکے، ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرے اور دیگر مناسب اقدامات کرے ۔
نیز ہم بعض عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے کی جانے والی اس بدترین عمل کی مذمت اور دیگر اقدامات کو سراہتے ہیں۔

اتحاد عالمی اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ یہ بزدلانہ کوشش قرآن کریم کی عظمت اور دنیا کے باشعور سنجیدہ لوگوں میں اس کی مقبولیت اور اس کی غیر معمولی تاثیر کو مجروح نہیں کرتی ہے، بلکہ بدترین انسانیت سے فروتر نفرت انگیز رویہ کی عکاسی کرتی ہے۔
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس طرح کی نفرت انگیز کوششیں کوئی نئی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے اسلام کے مقدسات کو مجروح کرنے کی کئی کوششیں کی گئی تھیں: ۔
لہٰذا، یونین خبردار کرتی ہے کہ ان اقدامات کے اثرات رواداری ، ثقافتی تنوع اور انسانی حقوق کی سطح پر تباہ کن ہوں گے، اور ایسا لگتا ہے کہ یورپ دو عالمی جنگوں کو بھول گیا ہے جنہوں نے بیسویں صدی کے پہلے نصف میں سب کچھ تباہ کردیا تھا۔ یہ تباہی صرف نسل پرستی اور تکبر کی وجہ سے  درپیش ہوئی تھی. 

(وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ)(اللہ تعالیٰ غالب ہے اپنے امر پر ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے)


ہفتہ 28 جمادی الآخر 1444ھ

بمطابق: 21 جنوری 2023ء


ڈاکٹر علی قرہ داغی (جنرل سیکرٹری) 
حبیب سالم سقاف الجفری(صدر)


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں