انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر صیہونی حملے کی مذمت
عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔
مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین نے یمن اور اس کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش اور مذمت کا اظہار کرتی ہے۔
گزشتہ دنوں صہیونی حکومت نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بہت سے بے گناہ شہری مارے گئے،
اس وحشیانہ حملے سے یمنیوں کے زخم مزید گہرے ہو گئے ہیں جو پہلے ہی جنگ اور محاصرے کی لعنت میں مبتلا ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [اور ظالموں کو عنقریب پتہ چل جائے گا کہ ان کا انجام کیا ہوتا ہے ] (الشعراء: 227)۔ یہ کشیدگی علاقائی عدم استحکام اور تشدد اور تنازعات کی ایک نئی لہر کو جنم دے گی، جس کے نتائج صرف یمن تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ خطے کے تمام لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔
ہم اس گھناؤنے جرم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی سمجھتے ہیں، اور ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان جارحانہ کارروائیوں کو روکنے اور حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے فوری اقدام کرے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ہم غزہ میں جارحیت کو روکنے اور امن و استحکام کے حصول کے لیے کسی بھی کوشش کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اور ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی ادارے پر دباؤ ڈالے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ معاہدے پر رضامند ہو۔ اور ہمیشہ کے لیے بند کروائے کیونکہ جنگ سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ یمن اور غزہ کے شہداء پر رحم فرمائے، زخمیوں کو صحت یاب کرے اور پوری دنیا میں امن و انصاف کو پھیلائے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے: (اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقہ میں نہ پڑو) (آل عمران: 103)۔
دوحہ: 15 محرم 1446ھ
مطابق 21 جولائی 2024
ڈاکٹر شیخ علی محی الدین قرہ داغی صدر
ڈاکٹر علی محمد صلابی جنرل سیکرٹری