اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،
ڈینش سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے. شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے،مہذب دنیا کو ایسے واقعات کی شدید مذمت کرنی چاہیے، اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر ہم سخت رنجیدہ ہیں، اس واقعے سے ہمارے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔