بحث وتحقیق

تفصیلات

کینیڈا کی حکومت نے ملک میں اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے پہلی بار ایک خصوصی نمائندہ کو مقرر کر دیا ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے ملک میں اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے پہلی بار ایک خصوصی نمائندہ کو مقرر کر دیا ہے۔ 

کینیڈا کی حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں مسلم کمیونٹیز کے ارکان کو نشانہ بنانے کے سلسلہ وار حملوں کے بعد نفرت اور امتیازی سلوک کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وفاقی حکومت نے جون 2022ءمیں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پہلے اسلاموفوبیا کے نمائندے کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اسلامو فوبیا اور امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملک میں پہلی بار امیرہ الغاوبی کو اسلام فوبیا سے لڑنے اور بہتر مستقبل بنانے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے امیرہ الغاوبی کی تقرری کو اسلامو فوبیا اور ہر قسم کی نفرت کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک سے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز رویوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر ینگی۔


جسٹن ٹروڈو نے اس اقدام کو ایک ایسے ملک کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جہاں ہر کوئی، بلا تفریق مذہب، خود کو محفوظ اور قابل احترام محسوس کر سکے۔

ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ملک میں کسی کو بھی اپنے عقیدے کی وجہ سے نفرت کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ “اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے بارے میں کینیڈا کی پہلی خصوصی نمائندہ کے طور پر محترمہ امیرہ الغاوبی کی تقرری اسلامو فوبیا اور اس کی تمام شکلوں میں نفرت کے خلاف ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے۔”

انسانی حقوق کی کارکن امیرہ الغاوبی کینیڈین ریس ریلیشنز فانڈیشن کی سربراہ ہیں اور ٹورنٹو سٹار اخبار کے لیے کالم بھی لکھتی ہیں۔ وہ اس سے قبل براڈکاسٹر کے ساتھ دس سال سے زیادہ کام کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران کینیڈا میں مسلمانوں پر مسلسل حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جون 2021 ءمیں اونٹاریو میں ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اسلاموفوبیا پر ہونے والے ایک اجلاس میں یہ عہدہ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

خصوصی نمائندہ کے طور پر تقرری کے بعد امیرہ الغاوبی نے اپنی ٹویٹس میں حالیہ حملوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے نام لکھے اور کہا کہ ’ہمیں ان کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔


: ٹیگز



السابق
اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈینش سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے. شہباز شریف

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں