بحث وتحقیق

تفصیلات

نویں دوحہ اسلامی مالیاتی کانفرنس میں شیخ علی القراء دغی کی شرکت

انٹرنیشنل یونین فار مسلم مسلم اسکالرز کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی نے آج بروز منگل نویں دوحہ اسلامک فائناس کانفرنس میں شرکت کی. جہاں "اسلامک فائنانس اور ویب 3.0 چیلنجز" کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس کے مباحثوں میں میٹاورس کی دنیا میں اسلامی مالیات، اسلامی مالیات میں ریگولیٹری اور نگران ٹیکنالوجی، بیرونی دنیا مالیات، اور ڈیجیٹل فائنانس میں پائیداری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کانفرنس کے موقع پر میڈیا آفس کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کے دوران شیخ علی قرہ داغی نے ویب 3.0 کے تصور کے بارے میں بات کی اور واضح کیا کہ یہ انٹرنیٹ کی دنیا میں تکنیکی انقلاب کے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے جو ڈیٹا کے تبادلے میں عدم مرکزیت کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ اس انقلاب کے اثرات "بلاک چین"، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت "AI" کی ایپلی کیشنز کے ذریعے ظاہر ہونے لگے۔ شیخ قرہ داغی نے مزید کہا کہ اس سے تمام شعبہ جات بالخصوص تبلیغی ماحول اور مالی اور کاروباری ماحول سمیت تمام میدانوں میں زبردست تبدیلیاں آئیں گی۔ کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں شیخ علی قرہ داغی نے بتایا کہ کس طرح میٹاورس کی دنیا سے استفادہ کیا جا سکتا ہے اور اسلامی بینکوں، انشورنس اداروں اور اسلامی دعوتی اداروں کی خدمت کے لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اپنی تقریر میں، علی قرہ داغی نے اس امر کی وضاحت کی کہ نئی ورچوئل دنیا کے ساتھ بہت سے خطرات اور اندیشے وابستہ ہیں، جیسا کہ حکمرانی کا مسئلہ اور اس دنیا کو منظم کرنے والی قانون سازی کی عدم موجودگی کا معاملہ ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ اسلام قانونی اور نظریاتی کنٹرول پر انحصار کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، جو اسلام کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نویں دوحہ اسلامک فائنانس کانفرنس اسلامی مالیات کے لیے سب سے اہم عالمی فورمز میں سے ایک ہے، اور اس کا مقصد اسلامی مالیات کے شعبے میں تجربات اور علم کا تبادلہ کرنا اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں