بحث وتحقیق

تفصیلات

علی قرہ داغی کی طرف سے جمعیت علماء نیپال کے صدر کا استقبال اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور نیپال میں مسلمانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

علی قرہ داغی کی طرف سے جمعیت علماء نیپال کے صدر  کا استقبال اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور نیپال میں مسلمانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال .

 

15 اپریل بروز اتوار اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی  قرہ داغی سے ان کے دفتر میں عز

شیخ محمد الخالد، صدر جمعیت علماء نیپال و رکن نیپالی پارلیمنٹ ورکن انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز اور ان کے ہمراہ وفد نے ، دوحہ میں یونین کے صدر دفتر میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے اتحاد عالمی  اور جمعیت علمائے اسلام نیپال کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مہمان وفد بھی شامل تھا جس نے نیپال میں مسلمانوں کی صورتحال پر اتحادِ عالمی کی جنرل سیکریٹیٹ کو رپورٹ پیش کی۔وفد نے دنیا بھر میں مسلمانوں خصوصاً مسلم اقلیتوں کی حمایت میں انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے کردار کی تعریف کی۔

قابل ذکر ہے کہ حضرت مولانا شیخ محمد الخالد نے ڈاکٹر علی قرہ داغی کی کتاب ؛"سيدنا يوسف عليه السلام قدوة للمسلمين في غير ديارهم (حضرت یوسف علیہ السلام، غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمانوں کے لیے   رول ماڈل ) کا اردو زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

ماخذ: یونین


: ٹیگز



التالي
علی قرہ داغی نے استنبول میں جامع آیا صوفیہ میں ماہ رمضان کی راتوں کی عبادت میں شرکت کی
السابق
نوجوان کوہ پیمان ساجد علی سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں