بحث وتحقیق

تفصیلات

علی قرہ داغی اور حسن الددودنے "القرضاوی انسائیکلوپیڈیا" کے میکانزم کو شروع کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی میں اس کے کردار کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا

علی قرہ داغی اور حسن الددودنے "القرضاوی انسائیکلوپیڈیا" کے میکانزم کو شروع کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی میں اس کے کردار کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا

 

شیخ علی قرہ داغی، سکریٹری جنرل نے پیر کو قطری دارالحکومت دوحہ میں اپنے دفتر میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن اور موریطانیہ میں،علماء کی تربیت کے مرکز کے سربراہ شیخ محمد حسن الدوداور ان کے ساتھ آنے والے  کا استقبال کیا۔   وفد نے اس انسائیکلوپیڈیا کے میکانزم کی تیاری میں  دلچسپی ظاہر کی اور اس امر پر زور دیا کہ علامہ قرضاوی کے علوم کا تحفظ کیا جائے اور کے دائرے کو بڑھایا جائے ۔

یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے دوران انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے بانی صدر شیخ علامہ یوسف القرضاوی کی علمی میراث سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا،یہ بات بھی زیر غور آئی کہ اسے کیسے محفوظ کیا جائے اور اسے کیسے شائع کیا جائے۔ نئے انسائیکلوپیڈیا کے ذریعے اسے سب کے لیے کیسے دستیاب کیا جائے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی رہنمائی میں اس کے کردار کو مضبوط کیا جائے۔

انسائیکلوپیڈیا کو تیار کرنے اور اسے مزید جامع اور متنوع بنانے اور مسلمانوں کی رہنمائی اور تعلیم کے اپنے وژن کو حاصل کرنے کے لیے بہت سے خیالات اور تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ عالم اسلام کو موجودہ وقت میں درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔

شیخ القرضاوی ، رحمہ اللہ مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین کے بانی، اسلامی دنیا کے ممتاز علماء اور مبلغین میں شمار کیے جاتے ہیں، کیونکہ انھوں نے ایک عظیم علمی، ثقافتی اور مذہبی میراث چھوڑی ہے۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــ

* اقرأ: القره داغي والددو يناقشان آلية تدشين "موسوعة القرضاوي" وتعزيز دوره في إرشاد المسلمين حول العالم

 

ماخذ: یونین


: ٹیگز



التالي
اسرائیلی کے زیر قبضہ جیلوں میں، اسرائیل کی ظلم کے خلاف 87 روز تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی قیدی خضر عدنان کی موت
السابق
اتحادِ عالمی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اس کے نفرت انگیز طرز عمل کے ساتھ قبضے کے تسلسل کی مذمت کرتا ہے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں