بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے اسکالرز کی شرکت کے ساتھ "بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز " مذہبی آزادی سے ذمہ داری تک: متحد اور کامیاب معاشرہ کی تعمیر کی طرف "

اتحادِ عالمی کے اسکالرز کی شرکت کے ساتھ "بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز " مذہبی آزادی سے ذمہ داری تک: متحد اور کامیاب معاشرہ کی تعمیر کی طرف "

 

محترم شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی ، سیکرٹری جنرل اتحادِ عالمی برائے علماء اہل اسلام "دوحہ انٹرنیشنل سینٹر فار انٹرفیتھ ڈائیلاگ" کے زیر اہتمام اور "کثیر مذہبی پڑوسیوں کے نیٹ ورک" کے اشتراک سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، جس کا عنوان ہے: ( مذہبی آزادی سے  مذہبی ذمہ داری تک. متحد اور کامیاب  معاشروں کی تعمیر کی طرف ) ۔

کانفرنس کے مقاصد

تین دنوں کی مدت (9-11 مئی 2023) کے دورانیہ میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد مذہبی، قانونی مسلمات اور انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے بقائے باہمی، مذہبی آزادی اور مذہبی تکثیریت سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالنا ہے۔

اس کے علاوہ مذاہب اور بین الاقوامی آئین کی طرف سے قائم کردہ مذہبی آزادی سے مذہبی ذمہ داری کی طرف جانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس کے موضوعات

اس کانفرنس میں ، جس کی میزبانی قطری دارالحکومت دوحہ کرے گا، مندرجہ ذیل چار اہم محوروں پر توجہ مرکوز  رکھا جائے گا. 

پہلا محور: مذاہب اور قانون: دوسرے سے متعلق مذہبی ذمہ داری

دوسرا محور: مذہبی برادریوں کے اندر اعتماد اور باہمی امن قائم کرنا

تیسرا محور: ادارہ جاتی کردار اور اس کا عملی اثر

چوتھا محور: عالمی، بین الاقوامی اور مقامی جغرافیائی پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے  کانفرنس کے مقاصد کی حصول یابی ۔

انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز

کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کے علاوہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے مندرجہ ذیل ممبران بھی شرکت کر رہے ہیں:

--.ڈاکٹر جمال بدوی

--.ڈاکٹر بدران بن لحسن

--.ڈاکٹر عثمان محمود عثمان

--.ڈاکٹر عبدالقادر بخوش

* کانفرنس کی تفصیلات دیکھنے کے لیے، براہ کرم یہاں کلک کریں ۔

ماخذ: یونین


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز نے قابض افواج کی طرف سے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں