بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی ممتاز عالم اور داعی شیخ محمد سلیم مولوی کی 82 سال کی عمر میں وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے.

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز شیخ محمد سلیم مولوی کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے -  مرحوم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے رکن تھے، اور ہندوستان کےممتاز عالم اور بااثر  مبلغین میں سے ایک تھے۔

ہندوستان میں دین اسلام اور ملت اسلامیہ کی خدمت کے لیے دیوانہ وار اور لگن سے بھری زندگی گزارنے کے بعد،  مرحوم کا 82 سال کی عمر میں وصال ہوگیا. مرحوم نے ایک ایسا علمی ودعوتی ورثہ چھوڑا جسے فراموش نہیں جا سکتا۔

 ولادت اور نشوونما 

مرحوم 1941 میں بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم کے گاؤں مریور میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پولیکال کے کالج آف سائنس میں مکمل کی،  شانتا پورم میں اسلامیہ کالج میں داخلہ لیا اور وہیں 1960 سے 1965 تک اپنی تعلیم مکمل کی۔اس عرصے کے دوران انہوں نے  فقہ میں مہارت حاصل کی اور بیچلر کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں مدورائی کامراج یونیورسٹی میں اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھی اور ماسٹر کی ڈگری سے سرفراز ہوئے ۔اسی طرح قطر کے معہد دینی میں بھی تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جس سے ان کی علمی اور دعوتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا. 

علمی وملی سرگرمیاں

مرحوم - خدا ان پر رحم فرمائے - ہمہ جہت صلاحیت کے حامل تھے،  ساٹھ سال سے زائد سالوں تک  دعوت کے میدان میں عظیم خدمات انجام دیتے رہے۔

مرحوم مختلف تعلیمی عہدوں پر بھی فائز رہے - ۔ وہ عالیہ عربی کالج - کاسرگوڈ، ریفارم کالج - چندمنگلور، اسلامک کالج - کوٹیاڈی، اسلامی یونیورسٹی - شانتا پورم میں استاد رہے، اور ایک مخصوص مدت تک دعوۃ ویکلی میں بھی کام کیا۔


مرحوم،  قطر میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں 14 سال سے زائد عرصے تک سرکاری عہدے پر فائز رہے، اور قطری وزارت اوقاف کے لائسنس یافتہ مبلغ تھے۔ ۔ قطری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر ملیالم زبان میں پروگرام پیش کرتے تھے. 

مرحوم، خدا ان پر رحم فرمائے، قطر میں انڈین اسلامک کمیٹی کے روز اول سے  رکن تھے، جہاں انہوں نے چھ مختلف مواقع پر اس کے چیئرمین اور نائب صدر کا عہدہ بھی سنبھالا۔
قطر کے وزارت اعلام میں لجنة مراجعت کے رکن بھی رہے. اتحاد برائے علماء کیرالا کے صدر بھی رہے. 

اس کے علاوہ مرحوم مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین کے رکن، پیرومبلاو انصار چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین، شانتا پورم اسلامک یونیورسٹی کے ابنائے قدیم کے لجنہ تنفیذ یہ کے رکن، ، موریور گڈ ول چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین، اور گڈ ول انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کے ڈائریکٹر بھی رہے 

غیر ملکی دورے

مرحوم نے سعودی عرب، عمان، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، شام، ترکی، سنگاپور، قبرص اور ملائشیا سمیت کئی ممالک کا دورہ کیا۔


ان کی تصانیف میں: جماعت اسلامی: شبہات اور جوابات، مس الجن (مستقل کام)، 
 مہدی سے متعلق حکایات ، التوحید (ترجمہ)
 شامل ہیں۔ 
موصوف عربی اور ملیالم دونوں زبانوں میں مختلف رسالوں میں لکھا کرتے تھے، جن میں "ہفتہ وار المجتمع " میگزین میں ان کے مضامین ، اورعلامہ ابو الاعلیٰ مودودی کی تفسیر" "تفہیم القرآن" کے ترجمہ میں بھی ان کی مشارکت رہی. 
موصوف کی شکل میں 
ملت اسلامیہ نے اپنے وفادار علماء میں سے ایک مخلص عالم  کو کھو دیا ہے، ہم خدائے بزرگ و برتر سے دعا گو ہیں کہ وہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کی بخشش فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر اور تسلی عطا فرمائے. 

انا للہ وانا الیہ راجعون 
 

منگل: 07 صفر 1445ھ

مطابق : 23 اگست 2023

 

ڈاکٹر علی قرہ داغی (جنرل سیکرٹری) 
ڈاکٹر سالم سقاف جفری (صدر)


: ٹیگز



التالي
عراق کے ممتاز عالم اور فقیہ پروفیسر عبدالمنعم خلیل الحطی کی وفات پر اتحادِ عالمی کی تعزیت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں