بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی اسلامی ممالک میں غیر اخلاقی پروگرام کی پرزور مذمت کرتا ہے اور انہیں فوری طور پر بند کرنے اور اپنی ملت اور عوام کے لیے اعمال صالحہ کے عزم کا مطالبہ کرتا ہے. (بیان)

حال دنوں میں،تیزی کے ساتھ غیر اخلاقی فحش پروگرام مسلم ممالک میں کثرت سے منعقد ہونے لگے ہیں. جو اللہ کی ناراضگی کو دعوت دینے والے ہیں اس طرح کے پروگرام میں اسلامی حدود، اسلامی مقدسات اور اسلامی تعلیمات کی بری طرح پامالی ہوتی ہے اور اخلاق شرافت کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں. 

 یہ توہین ہے ہمارے عقیدہ، مسلم عوام اور تمام علمائے کرام اور علمی اداروں کے لیے. ہم ان تمام جہات سے امید  کرتے ہیں کہ وہ اس اصطلاحی مہم میں  ہمارا ساتھ دیں گے۔ 

شرعی  نصوص واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں کہ کفر بے حیائی اور گناہوں کا کھلم کھلا اظہار کرنا (یا کھلے عام ایسے گناہ کرنا جو اسلامی عقیدے سے متصادم ہوں) ایک ایسی بدشگونی ہے جو تباہی، عذاب اور خدا تعالی کے غضب غضب کی جلدی نزول کی علامت ہے۔

 

جبکہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اس عظیم گھناؤنی حرکت کی مذمت کرتے ہوئے درج ذیل بیان جاری  کرتی ہے:

 

اول: انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کسی بھی عرب اور اسلامی ملک میں فحش اخلاق سوز پروگرام کی واضح تردید کا اعلان کرتی ہے، اس طرح کے اخلاق سوز پروگرام خدائے بزرگ و برتر کے خلاف بغاوت اور مسلمانوں کے مقدسات اور جذبات پر حملہ ہے۔ .

 

دوم : یونین ایسے پروگرام کے انعقاد کنندگان سے عمومی طور پر اور خاص طور پر ان سرگرمیوں کے ذمہ داروں سے کہتی ہے کہ وہ انہیں فوری طور پر روکیں اور ان سے باز رہیں، شریعت کی اس سنگین خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں، اور معاندانہ، اشتعال انگیز اعمال  اور حرکات کا تعاقب کریں ۔

 

سوم : یونین  اسلامی دنیا کے علمی اداروں اور بااثر شخصیات بشمول ماہرین تعلیم، میڈیا پروفیشنلز، دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور بلاگرز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملت کی حمایت، اور اتمام حجت کے لیے اس برائی پر اپنا قانونی موقف واضح کریں۔ ۔

 

چہارم : اتحادِ عالمی تمام مسلمانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خدا کی خوشنودی کے دائروں میں رہیں اور اس کے غضب اور عذاب کے مقامات سے دور رہیں۔

 

پنجم : اتحادِ عالمی تمام مسلمانوں کو یاد دلاتا ہے کہ اسلام محفوظ ہے اور اس کی حرمتیں قیامت تک قائم رہے گی  اور ان کا فرض ہے کہ وہ حق اور دین پر ڈٹے رہیں، صبر کریں اور اپنے دین کا دفاع کریں اور کسی کی اشتعال انگیزی میں نہ آئیں۔ 

 

 

 

بدھ: 14 صفر 1445ھ

 

بمطابق: 30 اگست 2023

 

 

ڈاکٹر. سالم سقاف الجفری

 

    صدر

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی۔ جنرل سیکرٹری





السابق
برطانیہ کے 8 اسلامی مدارس ٹاپ 20 تعلیمی اداروں میں شامل

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں