بحث وتحقیق

تفصیلات

یونیورسٹی کی تجویز اور وزارت کی منظوری پر شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی کو افرو ایشین یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا رکن منتخب کیا گیا

افرو ایشین یونیورسٹی کی تجویز پر، صومالی وزارت اعلیٰ تعلیم نے  شیخ ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی،سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز  کو یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا رکن مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔ .

 

شیخ محترم کا انتخاب ان کی شاندار علمی خدمات کی وجہ سے کیا گیا، یہ خدمات ہمہ جہت، وسیع اور تحقیقی صفات کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

موصوف کی خدمات متنوع ہیں آپ کی تحقیقات سے عصری مسائل سے نمٹنے ملتی ہیں. یہ وہ مسائل ہیں جو عمومی طور پر انسانی زندگی کو متاثر کرتی ہیں، آپ کی تحقیقات  غیر جانبداری اور معروضیت کی خصوصیت سے مزین ہیں ، اور افکار و تصورات کو درست سمت فراہم کرتی ہیں اور نیکی، امن اور ترقی کی اقدار کو فروغ دیتی ہیں ۔

 

تعلیمی مراحلے اور تحقیقی عمل سے وابستہ طلباء کے تعاون و رہنمائی کے میدان میں ان کی جدوجہد اور  اور اقدار کی آبیاری میں ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے بھی ان کا اس باوقار عہدہ کے لیے انتخاب کیا گیا ۔

 

مزید برآں، ان کی علمی عظمت نے افریقہ اور ایشیا کے براعظموں کے درمیان  علمی اتحاد کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ "افرو ایشین یونیورسٹی آف صومالیہ" ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو 2022 میں وزارت تعلیم، ثقافت اور اعلیٰ تعلیم کی منظوری پر وفاقی جمہوریہ صومالیہ میں  قائم کیا گیا ۔

 

یہ قدم یونیورسٹی کے نظام اور اس کے نفاذ کے ضوابط کو فعال بنانے کے ضمن میں آتا ہے ، بورڈ آف ٹرسٹیز ایک اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے جو یونیورسٹی کے کام، اس کی حکمت عملی کی سمتوں، اور اس کے مقاصد اور مشن کے حصول کی نگرانی کرتا ہے۔

 

ماخذ: الاتحاد


: ٹیگز



التالي
عالمی فورم برائے اعتدال کی طرف سے : "اسلامی تحریک بین الاقوامی تبدیلیوں کی روشنی میں" کے زیر عنوان ایک آن لائن سمپوزیم کا انعقاد

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں