بریلی میں سڑک پر نماز ادا کرنے کے الزام میں سات نامزد سمیت ۵۷ افراد کے خلاف مقدمہ درج.
: اتر پردیش کے بریلی ضلع میں ایک قبرستان کے قریب سڑک پر مبینہ طور پر نماز اداکرنے کے الزام میں57 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ان میں سات افراد نامزد ہیں جبکہ 50 افرادنامعلو م ہیں۔حافظ گنج کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) چیترام ورما نے بتایا کہ سب انسپکٹر گجیندر سنگھ کی شکایت پر کالوا، نربر خان، صابر، جندے علی، اربے علی، ممتازاور محمد عمر (گاؤں کے پردھان) کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ جمعہ کی شب درج کیا گیاہےسب انسپکٹر کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے، ایس ایچ او نے کہا کہ گاؤں کے پردھان محمد عمر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ جمعہ کی صبح قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔لیکن جب نقشو خان کے جنازےکا جلوس قبرستان کے قریب سڑک پر پہنچا تو ملزمان نے نماز ادا کی جس کی اجازت پولیس سے نہیں لی گئی تھی.
قبرستان کے قریب پولیس فورس پہلے سےہی موجود تھی، کیونکہ یہ قبرستان آبادی کے قریب واقع ہے، اور وہاں عبادت گاہ بھی ہے جسے ’برہم دیو ستھل‘ کہا جاتا ہے۔مقامی لوگوں نے نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی اورسوشل میڈیا پر وائرل کردی جس سے پولیس کو کارروائی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔