بحرین نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا، اقتصادی تعلقات معطل.
بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
بحرینی ایوان نمائندگان پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ خلیجی ملک نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا تے ہوئے تل ابیب کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔
بحرین نے 2020 میں امریکی ثالثی میں معاہدہ ابراہیمی کے تحت اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کئے تھے۔
منامہ: بحرینی ایوان نمائندگان پارلیمنٹ نے اعلان کیا کہ خلیجی ملک نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا تے ہوئے تل ابیب کے ساتھ اقتصادی تعلقات معطل کر دیے ہیں۔
ایوان نمائندگان نے آج ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایلچی بھی بحرین سے روانہ ہو گیا ہے۔اس نے مزید کہا کہ بحرین کا اپنے ایلچی کو واپس بلانے اور اقتصادی تعلقات کو معطل کرنے کا فیصلہ مملکت کے "ٹھوس اور تاریخی موقف پر مبنی ہے جو فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتا ہے۔
پارلیمنٹ نے "بین الاقوامی انسانی قانون کے احترام کے فقدان کے درمیان اسرائیل کی مسلسل فوجی کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی شدت” پر بھی تنقید کی اور غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں میں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔
بحرین نے 2020 میں امریکی ثالثی میں معاہدہ ابراہیمی کے تحت اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کئے تھے۔