بحث وتحقیق

تفصیلات

اسرائیل ایک دہشت گرد اور حماس منتخب سیاسی جماعت ہے: ایردوآن

اسرائیل ایک دہشت گرد اور حماس منتخب سیاسی جماعت ہے: ایردوآن

 

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک "دہشت گرد ریاست" ہے جو غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، جب کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ عوام کی منتخب سیاسی جماعت ہے۔

 

ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کریں کہ آیا اسرائیل کے پاس جوہری بم ہیں یا نہیں اور کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑدیں۔

 

ایردوآن نے "حماس" کو فلسطینیوں کی منتخب کردہ سیاسی جماعت قرار دیا۔

 

قابض اسرائیلی فوج نے امریکا کی حمایت سے مسلسل 41  روز بھی غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، جب کہ اس کے ٹینکوں نے غزہ کے الشفاء میڈیکل ہسپتال پر دھاوا بول دیا، جو زخمیوں، شہداء، بیماروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

 

اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی شہریوں کے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور گھروں کے ارد گرد بمباری کی، انہیں ان کے رہائشیوں کے سروں کے اوپر سے گرایا گیا۔ پانی، خوراک اور ایندھن کے داخلے کو روک دیا، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

 

 

 

 


: ٹیگز



التالي
غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں 150 شہداء کی اجتماعی قبر
السابق
اسرائیل پر حماس کا حملہ

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں