مشہور داعی اور مبلغ ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر الحبیر یوسف نور الدائم کی وفات پر اتحادِ عالمی کی تعزیت .
"يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي"
"اے نفس مطمئنہ ، اپنے رب کی طرف لوٹ جا،اس حال میں کہ تورب سے راضی اور رب تجھ سے راضی، تو میرے نیک بندوں میں شامل ہو جاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ ۔"
ہمیں خدا کے فیصلے اور تقدیر کے پر مطمئن دلوں کے ساتھ ممتاز عالم اور داعی ومعلم شیخ الحبیر یوسف نور الدائم کی وفات کی خبر ملی. مرحوم سوڈان کے عظیم علماء میں سے ایک تھے ۔ سوڈان اور اسلامی دنیا میں دعوت ، تفسیر، اور قرآنی علوم کے میدان میں ان کی عظیم خدمات ہیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
شیخ ڈاکٹر الحبیر یوسف نور الدائم اپریل 1940 میں السوراب نامی گاؤں میں پیدا ہوئے جو اومدرمان شہر کے شمالی دیہی علاقوں میں واقع ہے. جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ وسطی عرب علاقے اومدرمان سے پڑھائی کے مراحل سے گزرتے ہوئے اومدرمان کے وادی سیدنا ہائیر سیکنڈری اسکول میں داخل ہوئے۔ان کے اساتذہ میں عربی زبان کے ممتاز پروفیسر احمد علی النویری بھی شامل ہیں ۔ انھوں نے یونیورسٹی آف خرطوم کی فیکلٹی آف آرٹس سے فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے برطانیہ مبعوث ہوئے ۔
مرحوم کی پرورش دینی اور علمی ماحول میں ہوئی، لہٰذا اسی نہج پرآپ آگے بڑھے اور بھر پور ترقی کی، پھر انھوں نے نے عربیت کے امام، شیخ عبداللہ الطیب سے عربی زبان سیکھی اور ان سے بہت زیادہ علم اور استفادہ کیا۔ وہ ان کے متفقہ جانشین بن گئے یہاں تک کہ انھوں نے ایڈنبرا میں اپنی گریجویٹ تعلیم مکمل کی، اور امام الطبری پر اپنا مقالہ لکھا۔ پھر خرطوم یونیورسٹی میں واپس آئے ، انھوں نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں اور اپنے طالب علموں کو علم وادب کا نور عطا کیا. ، انھوں نے ریڈیو پر پورے قرآن پاک کی فصیح زبان میں ترجمانی کی، اس کے علاوہ ٹیلی ویژن پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے اسباق، کی پورے سوڈان میں وسیع پیمانے پر اشاعت میں بھر پور حصہ لیا ، انھوں نے مختلف ممالک اور براعظموں میں علمی شرکت کی۔
مرحوم نے یونیورسٹی آف خرطوم میں عربی زبان کے شعبہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سوڈانی پارلیمنٹ کی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین تھے۔وہ مارچ 2008 میں شیخ صادق عبداللہ عبدالمجید کے بعد سوڈان میں اخوان المسلمون کے مرشد عام کے طور پر منتخب ہوئے۔
مرحوم کی وفات سے ملت اسلامیہ اپنے ممتاز اور مخلص علماء میں سے ایک معلم اور ایک عالم سے محروم ہو گئی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے، ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ان کو بہترین اجر عطا فرمائے، ، ان کو جنت میں داخل فرمائے۔ جنت کے باغ میں ان کو انبیاء اور صادقین اور صحابہ کے ساتھ جمع فرمائے اور ان کے اہل و عیال، عزیز و اقارب، ساتھیوں اور طلباء کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔