غزہ پٹی کے مظلومین آپ کی فوری مدد کے شدید محتاج ہیں. آپ زکوٰۃ اور اوقاف سے حاصل شدہ رقم کو اہلِ غزہ تک پہنچا نے کے لیے فوری اقدامات کریں. اتحادِ عالمی کی اسلامی حکومتوں اور امدادی اداروں سے اپیل (بیان)
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے اسلامی حکومتوں، امدادی اداروں اور خیراتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے مظلومین کی زکوٰۃ، اوقاف اور عوامی خیرات کی مد سے فوری مدد پہچانے کے لیے اقدامات کریں ۔ اور امداد پہنچانے کے اس عمل کو تیز کیا جانا چاہئے.
یہ اس وقت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے۔
مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین - اس پس منظر میں کہ اعلان کردہ جنگ بندی جمعہ کی صبح سات بجے شروع ہوچکی ہے - اسلامی حکومتوں، امدادی اداروں اور خیراتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی اور مالی تعاون کی ذمہ داریاں ادا کریں، اور اپنے بھائیوں کو امداد فراہم کریں۔ جس سے ان کی جانوں کو محفوظ رکھا جائے اورعلاج ومعالجہ اور اسباب حیات کا انتظام کیا جاسکے.. یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ سارے مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں(الحدیث) اور مسلمان کے بھائی ہیں، کوئی مسلمان دوسرے مسلمان پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اس کے ساتھ خیانت کرتا ہے.
اس موقع پر یونین اپنے ان فتووں کا اعادہ کرتی ہے جس میں دو سال کے لیے پیشگی طور پر زکوٰۃ کی ادائیگی اور نفل عمرہ کی رقم کی ان مظلومین کے لیے ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے ، بلکہ ہر ممکن طریقے سے ان کی مدد کرنا واجب ہے۔ قابلِ فخر فخر غزہ میں ہمارے بھائیوں نے سب کچھ قربان کر دیا۔ اپنے قبلہ اول اور آزادی کی... تو کیا ہم اپنے مال کی قربانی نہیں کرسکتے۔
اخوت اور ذمہ داری کے فرض کی ادائیگی میں ہمیں اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا ہے !!!
یونین سرحد کھولنے کے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان کراسنگز کو کھول کر اور کراسنگ پر ٹرکوں کے داخلے کو آسان بنا کر وہ کریں جو انہیں کرنا چاہیے۔ اس لیے کہ یہ زندگی بچانے کے کام ہیں. اور جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے تمام انسانوں کو بچایا۔"
خدا ہمارے فلسطین کے بھائیوں کو فتح کامرانی عطا فرمائے، اور ہر اس شخص کو جزائے خیر عطا فرمائے جس نے مسلمانوں بالخصوص فلسطینیوں کی راحت رسانی میں حصہ لیا ۔
اللہ کامیابی عطا فرمائے
جمعہ: 10 جمادی الاول 1445ھ
مطابق: 24 نومبر 2023ء
ڈاکٹر علی قرہ داغی. (جنرل سیکرٹری) ڈاکٹر۔ سالم سقاف الجفری (صدر)