بحث وتحقیق

تفصیلات

سویڈن کے سول اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کا نوزائیدہ مسلم بچوں کو جہاد کا نام دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ۔

سویڈن کے سول اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کا نوزائیدہ مسلم بچوں کو جہاد کا نام دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ۔

 

سویڈن کے سول اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ایک متنازعہ اقدام میں،نوزائیدہ سویڈش مسلم بچوں کو "جہاد" کا نام دینے پر پابندی عائد کا فیصلہ کیا۔

 

یہ فیصلہ ایک ایسے تناظر میں سامنے آیا ہے جس سے مغرب میں مذہب کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کے حقوق پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔

 

یہ قدم  مغربی معاشرے میں مذہب اور انفرادی آزادیوں کے حوالے سے کشیدگی میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

 

اس سلسلے میں کچھ لوگ اس بات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ اس طرح کے فیصلے اظہار رائے کی آزادی اور مسلمانوں کے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حقوق کو کس حد تک متاثر کرتے ہیں۔

 

دوسری طرف، دوسرے طبقہ کا خیال ہے کہ یہ اقدام آزادی اور تنوع کی ان اقدار سے متصادم ہے جن کی حمایت کا مغرب دعویٰ کرتا ہے۔

 

کچھ افراد ان فیصلوں کی پائیداری اور مغربی معاشروں میں ثقافتی تنوع پر ان کے اثرات کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہیں۔

 

یہ بات قابل غور ہے کہ "جہاد" ایک بلند ترین اسلامی اصطلاح ہے "جہاد" کی اصطلاح اسلام میں متعدد معانی رکھتی ہے جس میں کوشش اور استقامت اور جد جہد اعلی مقصد کے لیے قربانی دینا شامل ہے۔

 

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا لفظ "جہاد" پر پابندی کا یہ فیصلہ مسلمانوں کے دلوں کے اندر پیوست  اس لفظ کی معنویت اور خصوصیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل مراکش کے ٹیٹوان خطہ میں بیواؤں اور غریبوں کی مدد کے لیے 250 بکریوں کی تقسیم کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں