بحث وتحقیق

تفصیلات

علی قرہ داغی نے افغانستان میں امارت اسلامیہ کے خلاف جھوٹے مغربی پروپیگنڈہ کی تردید کی اور عالم اسلام کے ساتھ مؤثر رابطے میں یونین کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

علی قرہ داغی نے افغانستان میں امارت اسلامیہ کے خلاف جھوٹے مغربی پروپیگنڈہ کی تردید کی اور عالم اسلام کے ساتھ مؤثر رابطے میں یونین کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے ایک وفد نے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی کی سربراہی میں حال ہی میں امارت اسلامیہ افغانستان کا دورہ کیا، جہاں وفد نے امارت میں حکومتی عہدیداروں اور علماء سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ۔

 

اس باوقار تاریخی دورے کے افغانستان کے فریڈم نیوز نیٹ ورک کی طرف سے وفد کے سربراہ شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا گیا ۔

 

ان ملاقاتوں میں اندرونی اور بیرونی اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر امارت اسلامیہ کے اقتدار میں واپسی کے بعد اس کے سیاسی تجربے کا جائزہ اور "اسلامی نظام کے قیام " کا اعلان اور اب تک کے حاصل شدہ تجربات شامل رہے ۔

 

ان ملاقاتوں میں اتحاد عالمی کے کردار اور عرب اور اسلامی ممالک سے امارات کی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعاون کرنے کے مطالبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

گفتگو کے آغاز میں شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی نے امارت اسلامیہ، یہاں کی حکومت، یہاں کے علماء اور افغانستان کے عوام کی تعریف کی۔

 

انہوں نے عصر حاضر میں عالمی تناظر میں میڈیا کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر "میڈیا جہاد"، پر بھی آپ نے روشنی ڈالی، دعوت الی اللہ ،اسلام اور مسلمانوں کے تئیں شکوک و شبہات کو دور کرنے، اور ملت اسلامیہ کے لیے ثابت قدمی اور بھلائی کے حصول کے لیے،میڈیا کے اہم رول پر روشنی ڈالی. اس سلسلے میں آپ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا حوالہ دیا جو قرآن کریم : سورۃ الفرقان: 52)میں ہے. وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا ۔

 

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں، انٹرویو کے دوران، ڈاکٹر قرہ داغی نے امارت اسلامیہ کے خلاف مغربی پروپیگنڈے کی تردید کی، افغانستان کے بارے میں مغرب کے دعووں کی جھوٹا قرار دیا ، اور امارت اسلامیہ کے درمیان موثر رابطہ قائم کرنے کے لیے اتحادِ عالمی  کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ یہ پیغام بھی دیا کہ اتحاد عالمی نے عالم اسلام اور عالمی برادری تک افغانستان کی حقیقت اور اس کی حقیقی تصویر دنیا تک پہنچایا ہے۔اور اس سے مزید کام کرنے کے لیے پر عزم ہے. 

 

"اذاعۃ الحریۃ چینل " اپنے بلیٹن کو پیشہ ورانہ طور پر اسلامی اور افغانی اقدار کے مطابق نشر کرتا ہے، اور مختلف مذہبی، تعلیمی اور فکری پروگراموں کے علاوہ اپنے معزز سامعین کے لیے خبریں اور رپورٹیں شائع کرتا ہے۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے سیکرٹری جنرل کا لبنان کی طرابلس یونیورسٹی کا دورہ ۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں