بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر، پروفیسر علی قرہ داغی نے ، صومالیہ کے اپنے دورے کے دوران"فقہ مالیات اور لین دین سے وابستہ مسائل "کے زیر عنوان محاضرہ پیش فرمایا ۔

اتحادِ عالمی کے صدر، پروفیسر علی قرہ داغی نے ، صومالیہ کے اپنے دورے کے دوران"فقہ مالیات اور لین دین سے وابستہ مسائل "کے زیر عنوان محاضرہ پیش فرمایا ۔

 

المقاصد سینٹر برائے تحقیق ومطالعہ نے صومالی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے تعاون سے ایک ثقافتی ودعوتی پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں جمہوریہ صومالیہ کے خاص مہمان کے طور پر اتحادِ عالمی کے صدر شیخ پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی نے شرکت کی۔ ۔

 

فقہ مالیات اور عصری مالیاتی لین دین کے مسائل: 

 

صبح کے پروگرام میں ایک خصوصی علمی محاضرہ رکھا گیا جس کا عنوان تھا: "فقہِ مال اور عصری مالیاتی لین دین کے مسائل ،"جسے پروفیسر علی قرہ داغی نے پیش کیا، جو اسلامی بینکاری کے شعبے میں اسکالرز، مبصرین اور کارکنان کے علاوہ دلچسپی رکھنے والے طلباء اور محققین کے لیے بھی خاص اہمیت کا حامل تھا۔ .

 

اپنی پریزنٹیشن میں، شیخ نے اسلامی معاشیات کے اصولوں پر اسلامی بینکاری کے قیام کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی، اور اسلامی مالیاتی اداروں کے قیام، فروغ اور تحفظ کے لیے قانون سازی اور قوانین کی اہمیت، اس کے علاوہ نوجوانوں کی خبر گیری اور چھوٹی اور درمیانی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

 

اپنی محاضرہ کے دوران شیخ نے متعدد مثالیں اور ماڈل پیش کیے، اس سلسلے میں بنیادی نظریات پیش کیے اور اسلامی بینکاری کی ترقی اور اسے روایتی بینکوں کی طرف سے چھوڑی گئی نجاستوں اور تلچھٹ سے نجات کے لیے جامع اصول وضع کیے، کیونکہ اسلامی بینک اب تک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ 

 

علمی وثقافتی اجلاس:

 

ثقافتی پروگرام کا آغاز ایک افتتاحی سیشن سے کیا گیا جس میں اسکالرز اور مفکرین کی ایک منتخب جماعت نے شرکت کی، اس کے علاوہ استفادہ کنندگان اور سامعین  کی تعداد بھی 250 سے  متجاوز تھی۔

 

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد صومالی پیپلز اسمبلی کی اوقاف اور مذہبی امور کی کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر پارلیمنٹ علی شیخ نے خطاب کیا اور پھر مرکز کے چیئرمین اور ممبر پارلیمنٹ محمد شيخ أحمد محمد الحسنی نے خطاب کیا۔ 

 

پہلی نشست کا اختتام وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ مختار روبو علی کی تقریر پر ہوا ۔

 

ممبران پارلیمنٹ کی تقاریر میں شیخ علی محی الدین قرہ داغی کا صومالیہ میں خیرمقدم کے کلمات پیش کیے گئے اور امت مسلمہ کی عمومی خدمت میں ان کی عظیم کوششوں تذکرہ کرتے ہوئے صومالیہ میں ان کی رفاہی ، دعوتی اور تعلیمی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

 

مرکز المقاصد کے مشیر اورپروگرام کے ناظم ڈاکٹر محمد عبدالکریم فرح نے بھی علی قرہ داغی کی سوانح حیات کا مختصر اور خوبصورت جائزہ پیش کیا ۔

 شرکاء نے متعدد سوالات اور تجاویز پیش کیں، اور سیشن میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ، مکالمے اور آراء کے بھرپور تبادلے ہوئے ۔شیخ علی قرہ داغی نے سامعین کے سوالات کے جوابات دیے، ان کی تجاویز کا خیرمقدم کیا، اور صومالیہ میں اسلامی بینکاری کی ترقی کے بارے میں  صومالی بینکوں کو دستیاب مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

عمومی مشورے اور رہنمائی فراہم کی، 

سیشن کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

ماخذ:

الاتحاد

 


: ٹیگز



السابق
تیسری عالمی جنگ کے خلاف بھرپور مزاحمت اور مجاہدین کی استقامت ثابت قدرت کا کرشمہ ہے ۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں