بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کا مراکش کے شیخ امین بوخبزہ الحسنی کی طویل علالت کے بعد انتقال پر اظہار تعزیت.

اتحادِ عالمی کا مراکش کے شیخ امین بوخبزہ الحسنی کی طویل علالت کے بعد انتقال پر اظہار تعزیت.

 

 

[يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ * ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً * فَادْخُلِي فِي عِبَادِي * وَادْخُلِي جَنَّتِي*] <سورة البلد: 27-30>.

 

[اے نفس مطمئنہ* اپنے رب کی طرف لوٹ جاؤ. اس حال میں کہ تم رب سے راضی اور رب تم سے راضی* تو میرے خاص بندوں میں شامل ہوجاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ *

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز میں،ہمیں اللہ کی مشیت اور تقدیر پر مطمئن دلوں کے ساتھ مراکش میں اسلامی تحریک کے بانیوں میں سے ایک امین بوخبزہ العمرانی الحسنی کی طویل علالت کے بعد وفات کی خبر موصول ہوئی. مرحوم اپنی زندگی کے آخری مہینوں میں بیماری کے شکار رہے جس کے دوران   عمر کے آخری مرحلے  میں اپنے آبائی وطن ٹیٹوان اور دارالحکومت رباط سے بار بار منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔مرحوم کی عمر 68 سال تھی.

 

مرحوم   پروفیسر الامین بوخبزہ الحسنی، مصر کی الازہر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے، وہ اسلامی یوتھ کے سابق رکن تھے، ایک عرصے تک ٹیٹوان میں یونیورسٹی کے پروفیسر کے طور پر کام کرتے رہے ۔ نیز جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ٹیٹوان حلقہ کے پارلیمانی نمائندہ بھی تھے.

 

مرحوم اسلام کے پیغام کے نشر واشاعت اور دعوت الی اللہ کے میدان میں  نمایاں شناخت رکھتے تھے. وہ دوسروں کے ساتھ بلند اخلاق کے ساتھ پیش آتے تھے. اپنے ۔ خیراتی اور سماجی سرگرمیوں میں انتہائی اہم خدمات کے ساتھ پیش پیش رہتے تھے ، اور اپنی زندگی کے آخری مہینوں میں "فائلز اور آراء" پروگرام کے ایک فعال سرگرم مشارک کے طور پر ، غزہ کی پٹی کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں مستقل آواز بلند کررہے تھے ۔

 

مرحوم  دعوت اور تعلیمی جہاد کے علمبرداروں میں سے ایک تھے، نیز تعلیمی اور سماجی کام کے میدان میں ممتاز شناخت رکھتے تھے ، اور عصر حاضر میں مراکش میں اسلامی تحریک کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ مرحوم ایک مبلغ، رہنما، اور مجاہد تھے جنہوں نے دوسروں کے لیے اچھی مثال قائم کی. وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک اپنے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے، ثابت قدمی کی زندگی گزاری ۔

 

منگل: 7 شوال 1445ھ

 

 مطابق: 16 اپریل 2024ء

ڈاکٹر علی محمد الصلابی.(جنرل سیکرٹری)

ڈاکٹر شیخ علی محی الدین قرہ داغی.(صدر)


: ٹیگز



التالي
مہذب دنیا کا تعجب خیز اور حیرت انگیز رویہ
السابق
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کا سلطنت عمان میں طلباء کی ہلاکت اور سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار تعزیت ۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں