بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے الجزائر کی مسجد کے رئیس وزیر محمد المامون القاسمی الحسنی کو "یونین شیلڈ" پیش کی

اتحادِ عالمی کے صدر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد نے الجزائر کی مسجد کے رئیس وزیر محمد المامون القاسمی الحسنی کو "یونین شیلڈ" پیش کی

 

 

 شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی ، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز، اور ان کے ہمراہ الجزائر جانے والا وفد، جو ان کے نائبین، شیخ محمد الحسن الددو، شیخ محمد گورماز، اور شیخ عصام البشیراور یونین کے سیکرٹری جنرل شیخ علی محمد الصلابی پر مشتمل ہے۔   نے الجزائر کی مسجد کے رئیس عزت مآب وزیر محمد المامون القاسمی الحسنین کو اتحاد عالمی کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔"، 

 

شیلڈ پیش کرتے ہوئے جذباتی تقریر کرتے ہوئے شیخ القرادغی نے کہا، "میں آپ کو یہ شیلڈ پیش کرتا ہوں جو مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین کی نمائندگی کرتی ہے،  یہ علماء اس  آیت کریمہ کے مصداق ہیں : [وہ لوگ جو خدا کا پیغام پہنچاتے ہیں اور اسی سے ڈرتے ہیں۔اور اس کے سوا کسی سے نہ ڈرتے اور خدا ہی کام بنانے کے لیے کافی ہے ] (سورۃ الاحزاب : 39)

 

دنیا کی سب سے بڑی مساجد

 

اتوار کے روز، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے باضابطہ طور پر الجزائر کی مسجد کا افتتاح کیا، جسے "دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسجد" سمجھا جاتا ہے، جس میں 120,000 سے زیادہ نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اور یہ ملک کے شمال میں دارالحکومت کی خلیج سے متصل محمدیہ  علاقے میں واقع ہے۔ 

 

افتتاحی تقریب میں الجزائر کی مسجد کے رئیس شیخ محمد مامون القاسمی، اور مذہبی امور اور اوقاف، اور ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزراء کے علاوہ عالم اسلام کے متعدد مہمانوں کی شمولیت رہی، جن میں علماء کرام بھی شامل تھے، ۔ اور کئی افریقی اور عرب ممالک کے ائمہ کرام اور مشائخ بھی شامل تھے ۔

 

مسجد اعظم 

 

الجزائر کی یہ عظیم مسجد جسے "مسجد اعظم " بھی کہا جاتا ہے، اس کا رقبہ 200,000 مربع میٹر ہے اور اسے سعودی عرب کی دو مقدس مساجد"حرمین شریفین" بعد دنیا کی "تیسری بڑی مسجد" سمجھا جاتا ہے۔ اس کے مینار تقریباً 265 ۔ میٹر اونچے ہیں، جو انہیں ،  دنیا کا سب سے اونچا مقام عطا کرتاہے۔

 

الجزائر کے حکام کے مطابق، مسجد ایک علمی روحانی اور سیاحتی مرکز ہے،  اس میں 120,000 سے زیادہ نمازیوں کو گنجائش ہے، یہ 3 زیر زمین منزلوں پر مشتمل ہے، جس کا رقبہ 180,000 مربع میٹر ہے، جسے 6000 سے زائد کاروں کی پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس میں دو لیکچر ہال بھی شامل ہیں جن میں سے ایک میں 1500 نشستیں ہو سکتی ہیں دوسرے میں 300 نشستیں ہیں۔

 

مسجد میں 1,000 نشستوں پر مشتمل ایک لائبریری ہے جس کا رقبہ 21,800 مربع میٹر ہے۔چینی کمپنی کی جانب سے مکمل کیے جانے والے مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی لاگت 1.5 بلین ڈالر تھی۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
ناانصافی اور جارحیت کے خلاف غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا شرعی فریضہ،واقعی ضرورت اور ایک انسانی ذمہ داری ہے.: اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں