بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر کی ایتھوپیا میں اسلامی امور کی سپریم کونسل کے صدر سے ملاقات، تعاون میں اضافہ اور تجربات کے تبادلہ پر غور

اتحادِ عالمی کے صدر کی ایتھوپیا میں اسلامی امور کی سپریم کونسل کے صدر سے ملاقات، تعاون میں اضافہ اور تجربات کے تبادلہ پر غور

 

 دوحہ، قطر - سپریم کونسل برائے اسلامی امور ایتھوپیا کے صدر محترم شیخ حاجی ابراہیم توفا اور ان کے ہمراہ وفد کا قطر میں یونین کے صدر دفتر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کا استقبال یونین کے صدر شیخ علی محی الدین قرہ داغی اور اسسٹنٹ سیکرٹری شیخ فضل مراد نے کیا۔

 

یونین کے صدر عزت مآب شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے عزت مآب شیخ الحاج ابراہیم  کا خیرمقدم کرتے ہوئے یونین اور سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے درمیان مختلف اسلامی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

 

 شیخ الحاج ابراہیم نے پرتپاک استقبال پر اتحادِ عالمی کے صدر کا شکریہ ادا کیا، گزشتہ جنوری میں یونین کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے موصول ہونے والے دعوت نامے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ، مسلمانوں کی خدمت اور اعتدال اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 

دورے کے ایک حصے کے طور پر، کچھ نئے منصوبے پیش کیے گئے جنہیں ایتھوپیا میں اسلامی امور کی سپریم کونسل آنے والے دنوں میں نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں اوقاف، ریلیف اور دعوت تبلیغ کے منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد معاشرے کی خدمت اور نیکی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

 

 دورے کے اختتام پر، یونین نے اپنے اراکین اور  اسکالرز کی جانب سے ایتھوپیا میں اسلامی کمیونٹی کی خدمات کے تعلق سے شیخ حاج ابراہیم کی عظیم کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمت میں ایک یادگاری شیلڈ پیش کی، اور اسلام کی اقدار اور انسانیت کی خدمت ودیگر خدمات کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں  کے لیے یونین کے عزم پر زور دیا۔


: ٹیگز



التالي
جنرل سیکرٹریٹ کمیٹیوں کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور ان کے منصوبوں سے متعلق فیصلے کرنے کے لیے آن لائن اجلاس کا انعقاد
السابق
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی: فلسطین کو نئے حقوق دینے اوررکنیت کی کوشش کو بحال کرنے کی قرارداد منظور

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں