علی قرہ داغی نے استنبول میں ہندوستان کی جماعت اسلامی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ترکی - استنبول.
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے جماعت اسلامی ہند کے صدر شیخ سید سعد اللہ حسینی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عالم اسلام کے اسکالرز کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس ملاقات میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران محترم شیخ علی قرہ داغی اور سید سعادت اللہ حسینی نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علی قرہ داغی نے عالم اسلام میں یونین کے کردار اور ملت اسلامیہ کے مسائل سے متعلق درپیش چیلنجوں کے بارے میں گفتگو کی، اس کے علاوہ یونین کے سفر اور علمی شعبوں میں اس کی متعدد سرگرمیوں، اور علماء کی تربیت اور اصلاح کے موضوع پر بھی گفتگو کی
اپنی طرف سے شیخ سید سعادت اللہ حسینی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے حالات اور جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں اور دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کیا۔
گفتگو میں غزہ کے مسئلے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں یونین اور جماعت اسلامی ہند کے کردار پر بھی بات ہوئی۔ سیاسی اور سماجی طور پر مسئلہ کے بارے میں بیداری پھیلانے میں ان کا کردار کا تذکرہ بھی ہوا ۔
ملاقات کے اختتام پر شیخ علی محی الدین قرہ داغی اور سید سعادت اللہ حسینی مزید متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، ہر ایک نے متعدد علمی تصنیفات ایک دوسرے کو تحفے کے طور پر پیش کیں ، جو باہمی قدردانی اور دونوں فریقوں کے درمیان علمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔