بحث وتحقیق

تفصیلات

یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے محترم شیخ عبداللطیف الشویفری کی تعزیت

یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے محترم شیخ عبداللطیف الشویفری کی تعزیت

 

 

اللہ رب العالمین کی مشیت اور تقدیر الہی پر مطمئن دلوں کے ساتھ، ہمیں نامور عالم دین ، مبلغ اور معلم شیخ عبداللطیف الشویفری کی وفات کی خبر موصول ہوئی، جن کا گذشتہ دنوں 93 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ،موصوف کی پوری زندگی تعلیم وتعلم اور دعوت الی اللہ سے عبارت تھی.

"يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي" (الفجر: 27-30)

"اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ جاؤ، اس حال میں کہ تم رب سے راضی ہو اور رب تم سے  راضی ہے ، تو میرے نیک بندوں میں شامل ہو جاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ " (الفجر: 27-30)

 

شیخ عبداللطیف الشویفری رحمۃ اللہ علیہ، جو کہ لیبیائی نژاد ، عالم دین مفسر، فقیہ، مصنف، معلم، اور قابل احترام شیخ تھے۔ انہوں نے ایک طویل، بابرکت زندگی ، تعلیم وتعلم ، افادہ و استفادہ،  میں گزاری۔ ۔

 

ان کی وفات سے ملت اسلامیہ اپنے ممتاز علماء میں سے ایک مخلص عالم اور معلم سے محروم ہوگئی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر وسیع رحمتیں نازل فرمائے، انھیں بہترین اجر سے نوازے، انھیں ، جنت الفردوس میں داخل فرمائے اور انھیں انبیاء، صادقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ جمع فرمائے ۔  ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں، محبت کرنے والوں اور ساتھیوں کو صبر اور تسلی عطافرمائے ۔ یقیناً وہ بہترین کارساز اور دعائیں قبول کرنے والا ہے ۔

 

 

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی ، (صدر)

 

 ڈاکٹر علی الصلابی، (سیکرٹری جنرل)


: ٹیگز



التالي
علی قرہ داغی نے استنبول میں ہندوستان کی جماعت اسلامی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
السابق
استنبول میں علی محی الدین قرہ داغی نے گینیا بیساؤ کے ائمہ کرام کی قومی یونین کے صدر کا استقبال کیا۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں