بحث وتحقیق

تفصیلات

امدادی کارکنوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

 

امدادی کارکنوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکتیں مسلسل جاری ہیں ، ہیومن رائٹس واچ

 

 

اسرائیلی فوج نے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو اس کے باوجود اپنی بمباری و گولہ باری کا نشانہ بنایا ،رپورٹ

تل ابیب. اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے دوران مسلسل انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے امدادی اداروں کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اظہار انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ۔ جو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اسرائیلی فوج نے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو اس کے باوجود اپنی بمباری و گولہ باری کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے غزہ میں کام کرنے سے پہلے اسرائیلی حکام سے باضابطہ کوآرڈینیشن کی تھی اور اجازت لے رکھی تھی۔ نیز اسرائیلی حکام نے انہیں ان کے تحفظ کی ضمانت دے رکھی تھی۔

 

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اس کی طرف سے اب تک ایسے 8 واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں امدادی کارکنوں کے قافلوں اور امدادی کارکنوں کے دفاتر یا مراکز کو اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا ہے۔

 

ان واقعات میں کم از کم 15 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے 'اسرائیلی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے یہ امدادی کارکن ان 250 امدادی کارکنوں کے علاوہ ہیں جن کی ہلاکتیں اس سے پہلے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کی جا چکی ہیں۔

 

 


: ٹیگز



التالي
غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے: مغربی ممالک کا اسرائیل پر زور
السابق
اتحادِ عالمی کی طرف سے غزہ کی حمایت اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی تائید کے حوالے سے محترم ترک صدر کے موقف کی ستائش

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں