بحث وتحقیق

تفصیلات

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے سوڈانی عالم اور مبلغ وداعی فاتح علی حسنین کی وفات پر برادر جمہوریہ سوڈان اورملت اسلامیہ سے اظہارِ تعزیت۔

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے سوڈانی عالم اور مبلغ وداعی فاتح علی حسنین کی وفات پر برادر جمہوریہ سوڈان اورملت اسلامیہ سے اظہارِ تعزیت۔


 


انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ممتاز عالم دین اور سوڈانی مبلغ ڈاکٹر الفاتح علی حسنین کے انتقال پر برادر جمہوریہ سوڈان اور ملت اسلامیہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، موصوف کا انتقال پیر کی صبح  طویل علالت کے بعد بعد ہوگیا تھا ۔

نشوونما اور تعلیم 


ڈاکٹر الفاتح علی حسنین 1946 میں جنوب مشرقی سوڈان کی ریاست سینار کے شہر کرکوگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف بلغراد سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی، پھر آسٹریا کی یونیورسٹی آف ویانا سے انٹرنل میڈیسن میں ڈپلومہ حاصل کیا۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ مرحوم صدر علیجا ایزیٹبیگووچ سے واقف ہوئے جو بعد میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے صدر بنے۔


دعوتی اور علمی سرگرمیاں 


ڈاکٹر الفاتح علی حسنین نے قرآن کریم کے معانی کا بوسنیائی، البانیائی، بلغاریہ، چیک اور رومانیہ زبانوں میں ترجمہ کیا اور بہت سی اسلامی کتابوں کا مشرقی یورپی زبانوں میں ترجمہ کرنے پر کام کیا۔ انہوں نے "الشہداء" میگزین بھی شائع کیا، جس میں اس خطے میں اسلامی اقلیتوں کی خبروں پر توجہ مرکوز کی جاتی تھی۔


ان کی نمایاں ترین تصانیف:


ان کی نمایاں کتابوں میں مندرجہ ذیل کتابیں شامل ہیں شامل ہیں: : "جسر على نهر الدرينا"،

 "الطريق إلى فوجا"،

 "لمعان البروق في سيرة مولانا أحمد زروق"،

 "مأساة المسلمين في بلغاريا"،

 و"موسوعة الأسر المغاربية، وأنسابها في السودان".۔


مرحوم الفاتح علی حسنین کا مشرقی یورپ میں ایک نمایاں کردار تھا، جہاں انہوں نے 1990 کی دہائی میں بوسنیا کے صدر علیجا ایزیٹبیگووچ کے مشیر کے طور پر کام کیا، پھر جب ترک صدر رجب طیب اردگان نے دسمبر 2017 میں خرطوم میں ان گھر جانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت خاص طور پر آپ کی شخصیت ہائی لائٹ ہوگئی ۔


مرحوم کے ترکی میں فلاحی کاموں اور دعوت کے رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، انھوں استنبول میں "غازی علی عزت بے" اسکول کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے بوسنیا کے صدر علیجا ایزیٹبیگووچ کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا، اور 1990 کی دہائی کے دوران کئی مہینوں تک قائم مقام صدر کے فرائض بھی سنبھالے۔


انہوں نے آسٹریا میں مغرب ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی سربراہی کی، مشرقی یورپ کی اسلامی کونسل اور بوسنیا میں بہاغ کے علاقے میں ہائیر اسکول کی بنیاد رکھی۔ مزید برآں، وہ تیسری عالمی امدادی ایجنسی کے سربراہ تھے۔


ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے،انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔


انا للہ وانا الیہ راجعون 


دوحہ: 15 صفر 1446ھ


مطابق : 19 اگست 2024 عیسوی


 


ڈاکٹر علی بن محمد صلابی


        سیکرٹری جنرل

ڈاکٹر علی قرہ داغی. 

 صدر





منسلکات

التالي
شیخ قرہ داغی نے استنبول میں سوڈانی مبلغ وداعی شیخ الفاتح حسنین کی نماز جنازہ کی امامت کی. جنازہ میں کثیر تعداد میں مذہبی اور سیاسی شخصیات کی شرکت.
السابق
سوڈانی مبلغ داعی اور ڈاکٹر شیخ فاتح علی حسنین کی وفات پر ڈاکٹر علی محمد صلابی کی تعزیت.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں