شیخ قرہ داغی نے استنبول میں سوڈانی مبلغ وداعی شیخ الفاتح حسنین کی نماز جنازہ کی امامت کی.
جنازہ میں کثیر تعداد میں مذہبی اور سیاسی شخصیات کی شرکت.
منگل کی سہ پہر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر شیخ ڈاکٹر علی القرادغی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں سوڈانی ڈاکٹر اور مبلغ وداعی شیخ الفاتح علی حسنین کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
جنازہ میں یونین کے نائب صدر شیخ محمد الحسن الددو، اسماعیل آغا نقشبندی کمیونٹی کے شیخ حسن آفندی اور استنبول کے گورنر داوت گل کے علاوہ متعدد اساطین نے بھی شرکت کی۔ جن میں مختلف سیاسی تحریکوں سے تعلق رکھنے والی ترک ارکان پارلیمنٹ مذہبی شخصیات شامل تھیں ۔
شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے نماز جنازہ کی امامت کی. نماز جنازہ سلطان ایوب مسجد میں ادا کی گئی، بعدازاں مرحوم کو قریبی ابو ایوب الانصاری قبرستان میں ان کے اہل خانہ اور متعدد ترک حکام کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ اسکالرز اور مبلغین ، اور استنبول میں مقیم عرب کمیونٹیز کا ہجوم رہا ۔
اس موقع پر شیخ قرہ داغی نے ایک مختصر تقریر کی جس میں انہوں نے مرحوم کی خوبیوں اور صفات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ قوم کی ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے، اور شریعت کے ایک عظیم اسکالر تھے، جنہوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت اور اس کے فروغ کے لیے صرف کیا ۔ ۔
انہوں نے مرحوم کو اسلامی دعوت کے جیالوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے تعلیم اور دعوت کے میدانوں میں ان کے موثر کردار کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "مومنین میں سے کچھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کے ساتھ عہد کیا تھا اس کو پورا کردکھایا ، اور ان میں سے وہ بھی ہیں موت کا جام نوش کرچکےہیں، اور کچھ انتظار میں ہیں ، اور ان میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں آئی ۔
نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل ترک مذہبی امور کے سابق سربراہ اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے نائب صدر محمد گورماز نے شیخ الفتح علی حسنین کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو پوری دنیا میں خاص طور پر یورپ عام کرنے میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا۔ ۔
ڈاکٹر گورماز نے ڈاکٹر فاتح حسنین جیسے عظیم قائد اور مجاہد کی وفات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ۔برادر جمہوریہ سوڈان اور اسلامی قوم کے نام تعزیتی بیان میں ممتاز عالم دین اور سوڈانی مبلغ ڈاکٹر الفاتح علی حسنین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں ، جنت الفردوس میں داخل کرے اور ان کو انبیاء کرام، صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ جمع فرمائے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب کے لیے صبر، تسلی عطا فرمائے آمین ۔
پیر، 19 اگست کو، الفاتح علی حسنین شدید نمونیا میں مبتلا ہوئے ، جس کی وجہ سے انہیں استنبول کے ایک اسپتال میں دو ہفتے سے زیادہ عرصہ قبل انتہائی نگہداشت کے لیے داخل کیا گیا تھا، بالآخر اسی مرض میں وہ انتقال کر گئے،
متعدد علماء اور مبلغین نے مرحوم پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شکل میں ملت اسلامیہ نے اپنے ایک ممتاز عالم کو کھو دیا۔
انہوں نے مرحوم کو ایک غیر معمولی شخصیت، سوڈان کے ایک بہادر ڈاکٹر، بلقان اور بوسنیا سے محبت کرنے والے، اور بوسنیائی مزاحمت کے نمایاں علمبرداروں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا۔
انہوں نے اسلام کے پیغام اور اس کی تعلیمات کو پوری دنیا میں پھیلانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
ماخذ: الاتحاد + الجزیرہ