بحث وتحقیق

تفصیلات

فلسطین کی ہر ممکن حمایت اور تمام دستیاب ذرائع سے نسل کشی کو روکنے کی مہم میں فوری طور پر حصہ لیں۔بین الاقوامی یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے ممالک، عوام اور افراد سے اپیل

فلسطین کی ہر ممکن حمایت اور تمام دستیاب ذرائع سے نسل کشی کو روکنے کی مہم میں فوری طور پر حصہ لیں۔بین الاقوامی یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے ممالک، عوام اور افراد سے اپیل


 بسم اللہ الرحمن الرحیم 



بیت المقدس اور مغربی کنارے میں آئے دن کے قتل عام، نسل کشی، اور قابض ریاست کی طرف سے فلسطینی مسئلہ کو ختم کرنے کی بڑھتی ہوئی خواہش کے پیش نظر 


انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز :


 تمام مسلمانوں، ان کے سیاسی رہنماؤں، علماء کرام، فوجیوں اور عام لوگوں سے یہ فوری اپیل کرتی ہے :


-       غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے تمام شہروں میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے روزانہ قتل عام اور تباہی، بے گھر کرنے اور تباہی کی جنگ کا تسلسل جاری ہے اور صیہونی آباد کار مسلسل فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملے کر رہے ہیں۔ 

      صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دراندازی اور خلاف ورزیوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،


    ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دیگر ممالک سے اسرائیل کو حاصل ہونے والی ، سیاسی، عسکری اور اقتصادی تحفظ اور حمایت کی روشنی میں، خواہ صریح ہو یا مضمر، جو قابض اور جارح ریاست اپنے جرائم میں اضافہ کے حاصل کرتی ہے، 


-       عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے بیشتر ممالک کی برادر فلسطینی عوام کے تئیں واضح مایوسی اور مکمل منفی رویہ اور ان ممالک کی طرف سے ان کی حالت زار اور قبضے اور اس کے جرائم کے خلاف مزاحمت میں انہیں کسی قسم کی سنجیدہ مدد فراہم کرنے سے انکار کی روشنی میں،


صہیونیوں کی طرف سے نسل کشی اور بیشتر عرب اور اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کی وجہ سے مسلمان عوام کے جذبات ابل رہے ہیں ، جس کا اظہار اردنی کے بہادر شہید نے کیا ہے، ۔


اس پس منظر میں یونین مندرجہ ذیل اپیل جاری کرتی ہے:


1-   غزہ، مغربی کنارے، القدس الشریف اور دیگر جگہوں پر فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے ریاستوں، اور قوم کے اہل افراد کی شمولیت کی شدید ضرورت ہے ، اور فلسطین کی آزادی کے لیے ، مسجد اقصیٰ کے تقدس کو بحال کرنے کے لیے اور فلسطینی عوام کے تمام چھینے گئے حقوق، کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور جہاد اور جدوجہد کی ضرورت ہے خاص طور پر امن کے فریب اور مبینہ اور فریب پر مبنی پرامن حلوں کے بے نقاب ہونے کے بعد، اور صہیونیوں اور ان کے  ہمنواؤں ں کے عزائم طشت از بام ہونے کے بعد ۔


2-   ظالمانہ قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والوں، نسل کشی کی مرتکب  قابض فوج اور اس کے اتحادیوں اور حامیوں کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں ان کی بہادری، قربانیوں اور ثابت قدمی قابلِ تعریف ہے ، ان کا مکمل سپورٹ ہونا چاہیے. 

 ان کا جہاد وطن کی آزادی اور جائز حقوق کی بحالی کا معتبر طریقہ ہے۔ ،  تمام صلاحیتوں کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑا ہونا ایک مذہبی فریضہ اور ایک انسانی ضرورت ہے، جس کی تمام بین الاقوامی انسانی قوانین میں اجازت ہے۔


3-   تمام مسلمانوں -  افراد، تنظیموں اور حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ مجاہدین اور پوری فلسطینی عوام کو ہر ممکن طریقے اور ذرائع سے ہر طرح کی مدد، راحت رسانی اور تعاون فراہم کرنے کے لیے فوری اقدام کریں۔ شرعی فرض کی تکمیل میں حصہ لیں ۔


 


انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز


7 ربیع الاول 1446ھ بمطابق 10 ستمبر 2024ء





منسلکات

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں