بحث وتحقیق

تفصیلات

ماریشس میں سنٹر فار انٹروڈوسنگ اسلام نے بحر ہند کے جزائر میں قرآن پاک حفظ کرنے کا پہلا مقابلہ منعقد کیا

ماریشس میں سنٹر فار انٹروڈوسنگ اسلام نے بحر ہند کے جزائر میں قرآن پاک حفظ کرنے کا پہلا مقابلہ منعقد کیا


ایک تاریخی کامیابی کے طور پر، موریشس کے جزیرے پر سنٹر فار انٹروڈوسنگ اسلام نے 22 سے 27 جولائی 2024 عیسوی کے دوران بحر ہند کے جزائر میں حفظ قرآن کے پہلے مقابلے کا انعقاد کیا۔


اس تقریب میں خطے کے سات جزیروں سے قابل ذکر شرکت دیکھنے میں آئی، جن میں جزیرہ ماریشس، جزیرہ مالدیپ، جزیرہ روڈرک، جزیرہ رینیو، جزیرہ مڈغاسکر، جزائر کوموروس، اور جزیرہ مایوٹی، سے وفود نے شرکت کی اور طلبہ اور طالبات نے قرآن پاک کے 51، 15 اور 30 ​​پاروں کے حفظ کرنے کے  مقابلہ کے الگ الگ زمروں میں شرکت کی ۔


سعودی عرب، کویت، یمن اور ترکی کے ثالثوں کے ایک موقر گروپ نے مقابلے کو فیصل کرنے میں حصہ لیا، جس سے اس پروگرام کو ایک الگ بین الاقوامی اہمیت حاصل ہوئی ۔


اس تقریب میں حصہ لینے والے جزیروں کے 100 مہمانوں نے بھی شرکت کی، اور ثقافتی، تعلیمی، کھیلوں اور سیاحتی تقریبات کا انعقاد 10 دن لگاتار ہوا۔


مقابلے کے علاوہ، دو الگ الگ تربیتی سیشن منعقد کیے گئے؛ پہلا ٹیچرز کو قرآن پاک پڑھانے اور حفظ کرنے کا ہنر سکھانا اور دوسرا یروشلم کی تاریخ کے بارے میں۔


وفود کے سربراہان نے شرکت کرنے والے جزیروں میں سے ایک پر ہر دو سال بعد اس طرح کا مقابلہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ بحر ہند کے جزیروں کے نوجوانوں میں قرآن حفظ کرنے کے حوالے سے ان کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔


ماخذ: میڈیا آفس





منسلکات

التالي
شیخ محمد الصغیر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات کے بارے میں معلومات کے فروغ اور " رحمت عامہ " مہم میں حصہ لینے پر زور دیا۔
السابق
"رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں، اور شہادت خداوندی ان کے اخلاق کی عظمت کی تصدیق ہے"شیخ ڈاکٹر علی القرادغی: (ویڈیو)

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں