بحث وتحقیق

تفصیلات

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کی جانب سے نینویٰ میں المجمع الفقہی کے صدر، شیخ علی الصوفی کے انتقال پر تعزیت

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کی جانب سے نینویٰ میں المجمع الفقہی کے صدر، شیخ علی الصوفی کے انتقال پر تعزیت


اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي﴾ (الفجر: 27-30)


اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر کامل ایمان کے ساتھ، عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز نینویٰ میں المجمع الفقہی کے صدر اور موصل میں جامع نبی شِیث (علیہ السلام) کے امام و خطیب، شیخ علی الصوفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہے، جو بروز پیر، 3 فروری 2025 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔


مرحوم ایک عظیم علمی و دینی شخصیت، جلیل القدر عالم اور نینویٰ کے نمایاں دینی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دعوتِ دین، خیر کے کاموں اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے میں صرف کی۔ وہ ان مخلص داعیوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنی زندگی اسلام کے پیغام کو عام کرنے، دین کے دفاع، اور حکمت، رواداری اور اعتدال کی اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔


شیخ علی الصوفی (رحمہ اللہ) اخلاقِ حسنہ، وسعتِ قلب، ہمہ وقت مسکراہٹ اور بے پناہ عاجزی کے باعث کافی شہرت رکھتے تھے ۔ نیزوہ دعوت و تبلیغ کے میدان میں عملی نمونہ تھے اور ان کے علم و دین کے شعبے میں چھوڑے گئے نقوش ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی خوشبو بکھیرتی سیرت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار بنا رہے گا۔


ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم پر اپنی رحمتوں کی بارش نازل فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور نبیوں، صدیقوں، شہداء اور صالحین کے ساتھ جمع فرمائے، ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، عزیزوں اور چاہنے والوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔


﴿إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾


دوحہ: 5 شعبان 1446ھ

مطابق: 4 فروری 2025ء


ڈاکٹر علی بن محمد الصلابی – سیکرٹری جنرل

پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین القره داغی – صدر





منسلکات

التالي
دوحہ: الاتحاد کے صدر نے فقہ اور اسلامی اجتہاد کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ملائیشیا کے علماء کے وفد کا استقبال کیا.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں