بحث وتحقیق

تفصیلات

یت المقدس: فلسطینیوں سے جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے کے رہائشیوں پر آباد کاروں کے حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران منگل کو 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

آباد کاروں کے ایک گروپ نے سلوان قصبے میں وادی الربابہ محلے پر دھاوا بولا۔ قابض فورسز کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔ انہیں مارا پیٹا اور ان کی توہین کی اور ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔

القدس میں ہلال احمر نے بتایا کہ اس نے وادی الربابہ محلے میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں میں 3 زخمیوں کوطبی مدد فراہم کی۔ القدس کے ذرائع نے اشارہ بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے حملوں میں شہری ریاض سمرین اور ان کی اہلیہ،ان کے دو بیٹے، لیث اور خضر یہودی آباد کاروں کے حملوں میں زخمی ہوئے۔ قابض فوج نے قصبے کے مکینوں پر زہریلی گیس کے کنستر فائر کیے اور عابد سمرین اور عدنان ابو سنینا کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے لے گئے۔

سلوان میں آباد کاروں کے شہریوں، ان کے گھروں اور املاک پر حملے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں، جس میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔


مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
 





بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں