بحث وتحقیق

تفصیلات

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین جرم اور بدترین فتنہ انگیزی قرار دیا.

 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین جرم اور فتنہ انگیزی قرار دیا ۔
 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے جناب عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنا جرم اور ایسی فتنہ انگیزی قرار دیا ہے جسے فوری طور پر جڑ سے مٹادینا چاہیے۔
اتحادِ عالمی برادر پاکستانی عوام، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں، علمائے کرام اور اعلیٰ شخصیات سے گذارش کرتی ہے کہ وہ پاکستان کے اعلیٰ ترین مفادات کو اپنا نصب العین بنائیں اور جماعتی عصبیت، گروہی مفادات، تنگ نظری  اور ہر اس چیز سے دور رہیں جو فتنہ کو بھڑکانے میں معاون ثابت ہوں. 

 اتحاد عالمی برادر ملک پاکستان کے خلاف رچی جانے والے سازش کے کے جال کو توڑنے کے حوالے سے  خبردار کرتا ہے۔

 لہٰذا پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا  ایک لازمی دینی فریضہ ، ایک وطنی و قومی ضرورت ہے۔

 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز پاکستان کو اسلامی دنیا میں ایک انتہائی اہم ملک کے طور پر دیکھتی ہے، اس لیے ہم سب کو بالخصوص علمائے کرام اور حکام کو اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور مزید استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے ہر ممکن طریقے سے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنین کی مثال آپسی محبت اور شفقت میں ایک جسم کی سی ہے، اگر اس کا ایک حصہ تکلیف زدہ ہوتا ہے تو باقی جسم بھی پریشانی کا شکار ہوجاتا ہے ( بخاری، مسلم) 

 خدا پاکستان کو ہر شر اور فتنہ سے محفوظ رکھے اور خدا اس کے قائدین کی اصلاح کرے اور ان کے دلوں کو ہدایت، تقویٰ، اصلاح اور نیک کام پر گامزن رکھے ۔
 اور سابق وزیراعظم عمران خان اور باقی زخمیوں کو اللہ شفاء کاملہ عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین. 

  ڈاکٹر  علی قرہ داغی  
جنرل سیکرٹری 
حبیب سالم سقاف جفری
9 ربیع الثانی 144ھ بمطابق 3 نومبر 2022ء


: ٹیگز



التالي
شام’یرموک کیمپ‘ کے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے پُرعزم

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں