بحث وتحقیق

تفصیلات

شام’یرموک کیمپ‘ کے پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے پُرعزم

شام کے شہر دمشق کے گورنر محمد طارق کریشاتی نے تصدیق کی ہے کہ سول سوسائٹی اور متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے یرموک کیمپ میں خدمات کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

کریشاتی نے ایک پریس بیان میں نشاندہی کی کہ اگلے ہفتے کے آغاز سے داخلی ٹرانسپورٹ بسیں کیمپ میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں واپس آنے والے خاندانوں کی تعداد تقریباً 5,000 خاندانوں تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملبہ ہٹانے، ذیلی گلیوں اور اندرونی گلیوں کو صاف کرنے اور پانی، بجلی اور ٹیلی فون نیٹ ورک کی توسیع کا کام جاری ہے تاکہ لوگوں کی واپسی اور ان کی رہائش کے قابل علاقوں میں آبادکاری کو مکمل کیا جا سکے۔

یرموک کے اندر رہنے والے ناقص بنیادی خدمات، اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو کیمپ میں واپس آنے سے روکا جا سکتا ہے۔

شام  میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں یرموک پناہ گزین کیمپ سمیت کئی دوسرے کیمپ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


  مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں


: ٹیگز



السابق
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سنگین جرم اور بدترین فتنہ انگیزی قرار دیا.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں