بحث وتحقیق

تفصیلات

اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گی: حسین ابراہیم طحہٰ

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کے ساتھ ملاقات کی۔

پاکستان قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ، اپنے 5 رکنی وفد کے ہمراہ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔

پاکستان میں مصروفیات کے دوران انہوں  نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر  سے لے کر اسلامو فوبیا اور فلسطین سے لے کر افغانستان تک متعدد علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں طحہٰ نے کہا ہے کہ ہم،  افغانستان میں طالبان انتظامیہ اور تعلیمِ نسواں جیسے پہلووں پر، بین الاقوامی برادری کے اندیشوں کے حل کے لئے رابطے کی حالت میں ہیں۔

مسئلہ جمّوں و کشمیر پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت جاری رکھے گی۔

بلاول بھٹو نے بھی کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد شدہ 7 بلین مالیت کے اثاثوں  سے پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔ افغانستان میں انسانی بحران میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے افغانستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے نئے آفس پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے برحق دعوے کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا سے مسئلہ کشمیر  اور مسئلہ فلسطین کے حل کی اپیل اور  کہا ہے کہ بھارت جمّوں کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مسئلہ جمّوں و کشمیر کے حل کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کو سفارتی کوششوں کی قیادت کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری کا دورہ آزاد جمّوں و کشمیر  دنیا کے لئے ایک قوّی پیغام ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ آج آزاد جمّوں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔


: ٹیگز



السابق
کمپنی کے حصص کی خرید و فروخت کے بارے میں اتحاد عالمی کی فقہ اور فتویٰ کمیٹی کا جاری کردہ فیصلہ .

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں