ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مستحکم اور اجتماعی ترقی کے لئے انسانیت کے ہاتھ کا قوّی ترین آلہ 'تعلیم' ہے۔
صدر ایردوان نے، دارالحکومت انقرہ میں وزارت تعلیم اور اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم OECD کے تعاون سے منعقدہ، "پیشہ وارانہ تعلیم کے سربراہی اجلاس" میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔
پیغام میں انہوں نے اجلاس کے وسیلہ خیر و برکت بننے کی تمنّا ظاہر کی اور کہا ہے کہ پائیداراقتصادی بڑھوتی اور اجتماعی ترقی کے لئے انسانیت کے ہاتھ کا مضبوط ترین آلہ تعلیم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ" تعلیم عالمگیر انسانی حق ہے۔ کوئی بچہ خواہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کیوں نہ ہو معیاری تعلیم تک رسائی کا حق رکھتا ہے" ۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں میں ہم نے ہر سالانہ بجٹ میں سب بڑا حصہ تعلیمی بجٹ کا رکھا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ہم نے بڑے پیمانےپر پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے ترکیہ کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہر حوالے سے اس کی مثال پیش کی جاتی ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ تعلیم نے خواتین کو روزگار کی فراہمی میں بھی نہایت اہم پیش رفت دِکھائی ہے۔ ترکیہ وزارت تعلیم اور OECDکے تعاون سے منعقدہ 'پیشہ وارانہ تعلیمی سربراہی اجلاس' ملکی تجربات کے تبادلے اور شرکاء کی قابلِ قدر آراء جاننے کا بھی وسیلہ بنے گا۔