ایک حالیہ برطانوی سرکاری مردم شماری کی رپورٹ کے پس منظر میں انگلینڈ اور ویلز میں عیسائیوں کی تعداد میں کمی کو ظاہر کیاگیا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں ممالک تاریخ میں پہلی بار عیسائی اکثریتی ممالک نہیں رہے، اس دوران یہاں ملحدوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا اور اس کے ساتھ اسلام قبول کرنے والوں تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
منگل کو حکومت کے "قومی شماریات کے دفتر" کی طرف سے اعلان کردہ اور شائع کردہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی نصف سے بھی کم آبادی (46.2%) نے 2021 کے سروے میں کہا کہ وہ عیسائی ہیں، دس سال پہلے کے مقابلے میں
13.1 کی کمی ہے۔ ۔
انہوں نے وضاحت کی کہ عیسائیوں کے برعکس گزشتہ 10 سالوں کے دوران مسلمانوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ان کی شرح 2011 میں 4.9 فیصد سے بڑھ کر 2021 میں 6.5 فیصد ہوگئی، جب ان کی تعداد 3.9 ملین تک پہنچ گئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مختلف مذاہب کے مقابلے میں، عیسائیت قبول کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ، جب کہ انگلینڈ اور ویلز میں اسلام دوسرا سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب ہے ۔
صورت حال یہ ہے کہ عیسائی مذہب اپنے پیروکاروں کی کمی کے باوجود دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اب بھی سب سے زیادہ اپنایا جاتا ہے۔
اسی تناظر میں، انگلینڈ اور ویلز میں سفید فام (اکثریتی) آبادی میں کمی دیکھی گئی، جو کہ 81.7 فیصد تک پہنچ گئی، جو کہ 10 سال پہلے کی نسبت 4.3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے ۔
اس کمی کی وجہ سے، ایشیائی نسل کی آبادی کا حصہ بڑھ گیا، جو انگلینڈ اور ویلز کا دوسرا سب سے بڑا نسلی گروہ بن گیا، 9.3 فیصد، گزشتہ 10 سالوں میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ۔
نسلی تنوع کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ لیسٹر شہر نسلی اقلیتوں کے ساتھ کل آبادی کا 59.1 فیصد ہے، جس میں سیاہ فام اور ایشیائی اقلیتیں سب سے بڑی آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں ۔
جہاں تک برمنگھم شہر کا تعلق ہے، نسلی اقلیتوں کی تعداد 51.4 فیصد ہے، جو کہ ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ 20 سال قبل سفید فام آبادی شہر کی آبادی کا 70 فیصد تھی۔
لیبر پارٹی کے سابق چیئرمین جیریمی کوربن نے برطانیہ کے "بڑھتے ہوئے نسلی اور مذہبی تنوع" کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ "امر باعثِ مسرت ہے"۔
کوربن نے مزید کہا، "اس سے ہم سب کو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ترغیب ملتی ہے؛ جہاں ہر کوئی جائے پیدائش، پس منظر یا عقیدے سے قطع نظر آرام سے رہ سکے۔"
برطانوی مسلمان صحافی، رابرٹ کارٹر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "پہلی بار، انگلینڈ اور ویلز سرکاری طور پر دو عیسائی اقلیتی ممالک ہیں، تاہم، اسلام تیزی سے عروج پر ہے ۔"
(ایجنسیاں)