بحث وتحقیق

تفصیلات

قطر میں فٹبال کپ دیکھنے کے لیے موجود برازیلی خاندان نے اسلام قبول کر لیا 

دوحہ:قطر فٹبال عالمی کپ کے دوران ایک برازیلی خاندان نے دین اسلام کی خوبیوں سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فیفا فٹبال عالمی کپ 2022 کے دوران برازیل کے ایک خاندان نے دین اسلام قبول کرلیا۔ 

6 افراد پر مشتمل اس برازیلی خاندان نے دوحہ کی ایک مسجد میں اسلام قبول کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس سلسلے میں ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں یہ افراد ایک ساتھ کلمہ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق اسلام قبول کرنے والے 6 افراد میں 4 بچے (ایک لڑکا اور تین لڑکیاں) اور ماں باپ ہیں۔ 
بچوں کی ماں نے ان کے جذبات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ "مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں، اپنے جذبات کو بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جس نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ میرے دل میں خوشی ومسرت کے ناقابل بیان جذبات ہیں.


: ٹیگز



التالي
قران کریم اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ
السابق
اسلام سب سے زیادہ پھیلنے والامذہب .. پہلی بار انگلینڈ اور ویلز میں مسلم اقلیت کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے. ایک رپورٹ

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں