بحث وتحقیق

تفصیلات

ہالینڈ میں اسلام کے بارے میں صحیح معلومات کو فروغ دینے اور ڈچ معاشرے میں موجود غلط فہمیوں کے ازالہ کے  لیے پہلے ورچوئل سینٹر کا افتتاح

ہالینڈ میں اسلام کے بارے میں صحیح معلومات کو فروغ دینے اور ڈچ معاشرے میں موجود غلط فہمیوں کے ازالہ کے  لیے پہلے ورچوئل سینٹر کا افتتاح

 

میڈیا ویب سائٹس نے اطلاع دی ہے کہ سینٹر فار اسلامک ایکسپیریئنس کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور  مسٹر جورام وان کلورین 3 جون کو روٹرڈیم میں سنٹر کا پہلا ہیڈ کوارٹر کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس مرکز کا مقصد اسلام کے بارے میں درست معلومات پھیلانا، غلط فہمیوں کو دور کرنا اور ڈچ معاشرے میں ہمدردی کو فروغ دینا ہے ۔

اس مرکز کو "دی میوزیم" کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ ورچوئل رئیلٹی میں "360 تجربہ" نامی شاندار اور منفرد سفر کے ذریعے اسکول کے بچوں، یونیورسٹی کے طلباء اور ڈچ کمیونٹی کو اسلام سے متعارف کرانے کا ایک اقدام ہے۔

اس مرحلے میں کو تمام مناظر کو پیش کیا جاتا ہے ، کیونکہ شرکاء کو اسلام میں بہت سے اہم مقامات، ایجادات، ثقافتی منصوبوں اور مذہبی اقدار کے بارے میں جاننے کے لیے وقت کے ساتھ سفر پر لے جایا جاتا ہے۔

وان کلورین نے نومبر 2021 میں کہا کہ یہ منصوبہ "ہالینڈ میں مسلم اقلیت کا ایک نجی اقدام" ہے، جو "کچھ سال قبل مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج" کے سدباب کے لیے عمل میں آیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدتوں سے جاری یہ منصوبہ ، ہالینڈ کے مسلمانوں کی اخلاقی اور مالی مدد سے، ترقی کر کے ایک حقیقت بن گیا ہے۔

 

(اقرأ: الخبر بالعربي: افتتاح أول مركز افتراضي يعزز المعرفة الصحيحة حول الإسلام ويكافح الأفكار المغلوطة في المجتمع الهولندي)

ماخذ: الیکٹرانک ویب سائٹس


: ٹیگز



التالي
تیونس..پروفیسر راشد نوشی کو مبینہ طور پر حکمران طبقہ کو "طاغوت " قرار دینے کے کیس میں اکسانے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں