انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے نائجیریا کے تعلق سے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے مندرجہ ذیل بیان جاری کرتی ہے :
نائجر میں بغاوت کو مسترد کرنے کے ساتھ، ہم ہر اس فوجی مداخلت کو بھی بالکل مسترد کرتے ہیں جو افریقہ کو مزید تباہ کرتی ہے، اور اس کی غربت اور پسماندگی کو بڑھاتی ہے۔
لہذا، ہم نائجر میں فوج سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ وہ بغاوت واپس لے، صدر کو ان کے عہدے پر بحال کریں، اور اطمینان بخش اور بامقصد بات چیت کے ذریعے ان کے مسائل حل کریں۔
ہم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز ثالثی کے مقاصد اور جامع مفاہمت کے لیے فوری طور پر نائجیریا جانے کے لیے تیار ہیں۔
اگر یہ فوجی مداخلت ہوتی ہے تو اس کا مقصد نائجر میں نہیں بلکہ تمام افریقی ممالک میں ’’تخلیقی افراتفری‘‘ برپا کرنا ہے۔نیز اس کا مقصد ایسے منصوبوں کی تکمیل کرنا ہے جو ہمارے مفادات کے خلاف ہوں۔
فوج کو دیکھنا چاہیے کہ عراق، یمن، شام اور سوڈان کے ساتھ کیا ہوا، جب جنگ ہوئی، اور بڑی طاقتوں نے مداخلت کی، فتنہ و فساد برپا ہوا، اور ریاست بحیثیت ریاست ختم ہوگئی ، اور غریب عوام ان غیر ذمہ دارانہ اعمال کا شکار ہوئے۔
ہم ملت اسلامیہ کے رہنماؤں اور افریقہ کے رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو پرامن طریقے سے اور پرامن اور بامقصد بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
اور ہم نائیجر میں فوج سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ : اپنی قوت اور اپنی طاقت میں خدا سے ڈرو، اور اپنے لوگوں سے تعامل وسلوک میں خدا سے ڈرو، اور اپنے اعمال میں خدا سے ڈرو۔
بغاوت کی وجہ سے ریاست اور عوام کی تباہی اور خونریزی کے تمام نتائج کی ذمہ داری آپ کے سر ہے ، اور آپ اس کی سنگینی کو جانتے ہیں، جس نے کسی نفس کو بغیر نفس یا فساد کے بغیر قتل کر دیا گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا. اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ،(مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَٰلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ) <سورة المائدة: 32>.اس قتل کی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کے ذمے یہ بات لکھ دی کہ جو شخص کسی کو ناحق قتل کرے گا یعنی بغیر اسکے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے تو اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کیا اور جو ایک انسان کی جان بچا لے تو گویا اس نے سارے انسانوں کو زندگی دیدی۔ اور ان لوگوں کے پاس ہمارے پیغمبر روشن دلیلیں لا چکے پھر اسکے بعد بھی ان میں بہت سے لوگ ملک میں زیادتیاں کرنے والے ہیں۔)۔
اے ہمارے سپاہیوں، حق کی طرف لوٹنا ایک نیکی ہے اور عوام کی خاطر رعایت کرنا اعزاز اور حکمت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۪-وَ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ كُنْتُمْ اَعْدَآءً فَاَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِكُمْ فَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهٖۤ اِخْوَانًاۚ-وَ كُنْتُمْ عَلٰى شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَاَنْقَذَكُمْ مِّنْهَاؕ-كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ(103)
(اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے۔
اور تم سب مل کراللہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو اوراللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں ملاپ پیدا کردیا پس اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے اور تم تو آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے تو اس نے تمہیں اس سے بچالیا۔ اللہ تم سے یوں ہی اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے تاکہ تم ہدایت پاجاؤ۔
بدھ: 22 محرم 1445 ہجری
مطابق : 9 اگست 2023
ڈاکٹر علی قرہ داغی
(سیکرٹری جنرل)