رابطہ علماء فلسطین اور اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فنڈمنٹلز آف ریلیجن نے 21 اگست بروز سوموار کو رابطہ علماء فلسطین کے مرکزی دفتر کے ہال میں علوم شریعہ کے طلباء کے لیے میعادی کورس کے منصوبے کا اختتام کیا۔
اختتامی تقریب میں پروفیسر نسیم یاسین صدر رابطہ علماء فلسطین، پروفیسر ڈاکٹر۔ رائد شات،ڈین فیکلٹی آف فاؤنڈمنٹلز آف ریلیجن، اور کالج کونسل کے ممبران، ڈاکٹر۔ محمد الجدی، اور ڈاکٹر . رفعت ناصر اور ڈاکٹر۔ احمد اودے، اور پراجیکٹ میں حصہ لینے والے مرد و خواتین طلباء طالبات نے شرکت کی ۔
اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر نسیم یاسین نے اپنی تقریر میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور مبلغین کی مدد کرنے والے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اس مشکل وقت میں جس سے قوم گزر رہی ہے، جس کے بارے میں بصیرت والے مبلغین کی ضرورت ہے جو بنیادی معلومات سے پوری طرح آراستہ ہوں تاکہ امت مسلمہ کی تعلیم و تربیت میں ان کا بنیادی کردار ہو۔
انہوں نے محترم شیخ علامہ ڈاکٹر علی القرادغی، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز ، کا فلسطینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کے لیے۔
تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اسی تناظر میں پروفیسر ڈاکٹر نے کہا: کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دعوت کے ان منصوبوں کا لوگوں کی شخصیت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے، کیونکہ اس پروگرام سے حوصلہ پاکر ممتاز گریجویٹس کا ایک گروپ دعوت کے کام میں سرگرم رہتا ہے تاکہ لوگوں کی کتاب و سنت اور سلف صالحین کے علوم کی طرف رہنمائی، رہبری کریں اور انھیں بتائیں کہ اس سے ان کی دنیا وآخرت میں کیا فوائد ہیں ۔ ۔
انہوں نے دعوۃ پراجیکٹ میں شمولیت اختیار کرنے والے بھائیوں کا شکریہ ادا کیا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ قیامت کے دن ان کے نیک اعمال میں شامل ہو انہوں نے ان بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے کی نگرانی اور تعاون کیا۔
اجلاس کے اختتام پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
ماخذ: یونین