بحث وتحقیق

تفصیلات

پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے:جماعت اسلامی ہند کا پرزور مطالبہ

پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے:جماعت اسلامی ہند کا پرزور مطالبہ

 

نئی دہلی (آر کے بیور): ملک کی منظم اور نظریاتی جماعتوں میں سے ایک جماعت اسلامی ہند نے بہار میں ذات پر مردم شماری رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں ذات کی بنیاد پر مردم شماری کرائی جائے ،اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کسی سیاسی اتحاد (انڈیا ) کے مطالبہ کی حمایت نہیں کررہی ہے پلکہ یہ اس کا اپنا موقف ہے ،وہ پہلے سے ہی اس کی شدید ضرورت محسوس کرتی رہی ہے ،جماعت اسلامی کی معمول کی ماہانہ پریس کانفرنس میں ہیٹ اسپیچ کے خلاف سخت قانون بنانے کی بھی وکالت کی گئی

نائب امیر جماعت انجینئیر محمد سلیم نے کہا کہ اسلام میں ذات پات کی کوئی بنیاد و اہمیت نہیں لیکن ہندوستان کے تناظر میں بدقسمتی سے یہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے اقتدار میں حصہ داری کے لئے ذات پر مبنی مردم شماری کرنا ضروری ہے ہم اس کے حق میں ہیں تاکہ ملک کے کمزور،مظلوم اور دبے کچلے افرادو طبقات کوان کے حقوق مل سکیں۔

ریس کانفرنس میں موجود نائب امیر جماعت ملک معتصم خان نے لوک سبھا میں بی جے پی ممبر رمیش بدھوڑی کے ایوان میں موجود دوسرے ممبر کنوردانش کے خلاف گالیوں کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کو نااہل قراردینے کا مطالبہ کہا ،انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسپیچ کے مرتکبین کو سزا دینے کے لئے مؤثر قانون بنایاجائے ۔ملک معتصم نے کہا کہ ملک کی فضا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کا زہر گھول دیا گیا جو ملک کی یکجہتی وباہمی اتحاد کے لیے بہت خطرناک ہے ۔انہوں نے خواتین کی جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر بھی سخت تشویش ظاہر کی اورسرکار سے اس پر قابو پانے کی بات کہی ۔میڈیا سکریٹری کے کے سہیل نے کلک نیوز کے جرنلسٹوں پر کارروائی کو آزادی اظہار پر پابندی کے مترادف کہا اور میڈیا پر کنٹرول کی کوشش قرار دیا-علاوہ ازیں خواتین ریزرویشن بل اور دیگر اہم قومی امور پر بھی زعمائے جماعت نے ابنا مؤقف رکھا –


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی آذربائیجان کو اپنی خودمختاری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور اسلامی ممالک کے معاملات میں تمام غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتا ہے. (بیان)
السابق
تیونس میں اپوزیشن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، گرفتاریوں کی نئی لہر.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں