بحث وتحقیق

تفصیلات

مہذب دنیا کا تعجب خیز اور حیرت انگیز رویہ

مہذب دنیا کا تعجب خیز اور حیرت انگیز رویہ

تحریر:  ڈاکٹر علی قرہ داغی

 

صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

اپنے آپ کو تہذیب وتمدن کا علمبردار کہنے والے اور انسانی حقوق کا ٹھیکیدار سمجھنے والے ممالک کا منافقانہ رویہ انتہائی تعجب خیز اور حیرت انگیز ہے. ان کے نز3

اسرائیل کو براہ راست جارحیت، مکمل ردعمل اور نسل کشی اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کا حق حاصل ہے!!

 

لیکن کیا کسی اسلامی ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جارحیت کا جواب دے، تاکہ جنگ کا دائرہ وسیع نہ ہو؟!!

 

امریکہ کی قیادت میں یہ ان سات ممالک کی منطق ہے جس کے مطابق قابض ریاست اسرائیل ابھی تک اپنے دفاع کے مرحلے میں ہے؟!!

 

سبحان اللہ ! یہ ایک عجیب غریب دنیا ہے جو انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کی دعویدار ہے ، لیکن غزہ میں ان کی منطق الٹی ہوجاتی ہے ۔

 

آج اس کے تمام دعووں کی حقیقت طشت از بام ہوگئی، ان کے تمام دعوے طاقت، تسلط، تکبر، ظلم اور ناانصافی کی منطق پر مبنی ہیں ، لیکن بلاشبہ یہ اس دنیا کے زوال کی ابتدا ہے، جیسا کہ ظالم تہذیبوں کا انجام ہوا کرتا ہے. جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :[أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ * إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ * الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ * وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ * وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ * الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ * فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ * فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ * إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ *] (سورة الفجر: 6-14). [کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے عاد کے ساتھ کس طرح کیا۔

( وہ عاد) جو ارم ( قبیلہ کے لوگ) تھے، ستونوں والے۔

وہ کہ ان جیسا کوئی شہروں میں پیدا نہیں کیا گیا۔.

اور ثمود کے ساتھ ( کس طرح کیا) جنھوں نے وادی میں چٹانوں کو تراشا۔.

اور میخوں والے فرعون کے ساتھ ( کس طرح کیا)۔.

وہ لوگ جو شہروں میں حد سے بڑھ گئے۔.

پس انھوں نے ان میں بہت زیادہ فساد پھیلا دیا۔.

تو تیرے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔.

بے شک تیرا رب یقینا گھات میں ہے۔.

* (سورۃ الفجر: 6-14)۔

 

سچ تو یہ ہے کہ غزہ ان حقائق کو ظاہر کر رہا ہے، اور یہ ہمارے کچھ ہم وطنوں کے لیے بھی افسوسناک ہے جو خاموشی پر راضی نہیں ہیں، بلکہ مادی اور اخلاقی حمایت کے ساتھ مجرم دشمن کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنی غداری کا جواز پیش کر رہے ہیں، بلکہ کچھ لوگوں کی طبیعت اتنی مسخ ہوگئی ہے کہ وہ اپنی غداری پر فخر کرتے ہیں !!!

 

واللہ ھو المستعان۔

 

 

 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

*نوٹ: تمام شائع شدہ مضامین اپنے مصنفین کی آراء کے عکاس ہوتے ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ اس میں مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین کا موقف پیش کیا گیا ہو ۔


: ٹیگز



التالي
فلسطین کا خوف، امریکی یونیورسٹی میں ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ
السابق
اتحادِ عالمی کا مراکش کے شیخ امین بوخبزہ الحسنی کی طویل علالت کے بعد انتقال پر اظہار تعزیت.

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں